Facebook makes its image compression tech available to all

فیس بک نے اپنی امیج کمپریشن ٹیکنالوجی سب کے لیے جاری کر دی

آج کل 48 میگا پکسل کیمرے کے سمارٹ فونز تیزی سے عام ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ فون  زیادہ بڑی، زیادہ واضح لیکن بہت بھاری بھر کم تصاویر بناتے ہیں۔ ان تصاویر کو انٹرنیٹ پر آسانی سے اپ لوڈ کرنے کےلیے فیس بک نے ایک ٹول، سپیکٹرم، کو اوپن سورس کر دیا ہے۔سپیکٹرم اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے امیج پروسیسنگ لائبریری ہے۔ اس کا مقصد تصویر کا سائز کم کرتے ہوئے اس کی اپ لوڈنگ کو بہتر بنانا ہے۔
فیس بک اپنی موبائل ایپلی کیشنز میں سپیکٹرم کا استعمال کر رہا ہے۔
سپیکٹرم کی اچھی بات یہ ہے کہ اس میں ڈویلپر کو سب کچھ سٹیپ بائی سٹیپ ڈیفائن نہیں کرنا پڑے گا۔ ڈویلپر کو بس یہ بتایا پڑے گا کہ وہ کیا چاہتے ہیں، باقی کام لائبریری کا ہوگا۔ اس کے لیے سپیکٹرم recipes کا استعمال کرے گی۔ Recipes اصل میں پلگ انز کے ساتھ بنڈلز ہیں جو لائبریری استعمال کرتی ہے۔ مثال کے طور پر JPEG پلگ وہ سب recipes ہونگی جو اس قسم کی تصویروں کو پراسس کرنے کے لیے ضروری ہیں۔
سپیکٹرم کی ویب سائٹ وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
اس لائبریری کو گٹ ہب سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیےیہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 17 جنوری 2019

Share On Whatsapp