CERN plans to build a collider four times bigger than the LHC

سرن لارج ہیڈرن کولائیڈر سے بھی 4 گنا بڑا کولائیڈر بنائے گا

2014 میں سرن نے   لارج ہیڈرن کولائیڈر سے  بہت بڑے نئے کولائیڈر کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مدد کی درخواست کی تھی۔  سرن نے اب  فیوچر سرکلر کولائیڈر(Future Circular Collider) پراجیکٹ کا ابتدائی ڈیزائن پیش کیا ہے۔ موجودہ  ڈیزائن کے مطابق فیوچر سرکلر کولائیڈر یعنی ایف سی سی کے سامنے  لارج ہیڈرن کولائیڈر (ایل ایچ سی)  بہت چھوٹا ہو جائے گا۔ ڈیزائن کے مطابق ایف سی سی کا  پارٹیکل ایکسلیٹر 100 کلومیٹر یا 62 میل کا ہوگا۔
اس کے مقابلے میں ایل ایچ سی  صرف 27 کلومیٹر یا 17 میل طویل ہے۔ایف سی سی  پرانے ایل ایچ سی کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ طاقتور ہوگا۔
سرن کے تھیوری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جیان فرانسسکو  کے مطابق  یہ پراجیکٹ  مریخ نہیں بلکہ یورینس کے دورے کی منصوبہ بندی کرنے کی طرح ہے۔ایل ایچ سی میں ہگز بوزون کی دریافت کے بعد کوئی نئے ذرات  دریافت نہیں کیے گئے۔ ایف سی سی کی تعمیر کے حامی لوگوں کو امید ہے کہ زیادہ طاقتور کولائیڈر سے نئے ذرات دریافت کیے جا سکیں گے۔

اس نئے منصوبے پر 21 ارب یورو یا 24 ارب ڈالر کی لاگت متوقع ہے۔ اسی وجہ سے بہت سے لوگ اسے غیر ضروری بھی قرار دے رہے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ زیادہ طاقتور کولائیڈر کا مطلب یہ نہیں کہ یہ نئے ذرات بھی دریافت کر سکے گا۔
فرینکفرٹ انسٹی ٹیوٹ فار ایڈوانسڈ سٹیڈیز کے نظریاتی طبعیات دان سبائین ہوسنفیڈر نے نیچر کو بتایا کہ اس رقم کا بہتر مصرف چاند کی عقبی حصے کے لیے ریڈیو ٹیلی سکوپ تیار کرنا ہوگا۔
سائنسدان ایف سی سی کی تعمیر کے معاملے میں منقسم ہیں۔ ایف سی سی اگر حقیقت بنتا ہے تو یہ 2040 سے پہلے نہیں ہوگا۔ سرن اس وقت تک ایل ایچ سی کو استعمال کرتا رہے گا اور اس کی ضروری اپ گریڈیشن بھی ہوتی رہے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 16 جنوری 2019

Share On Whatsapp