Samsung's 5G phone to be called Galaxy S10 X, says Korean media

سام سنگ گلیکسی کے 5G فون کو Galaxy S10 X کا نام دیا گیا ہے۔ کورین میڈیا

کورین پبلی کیشن ای ٹی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ کے پہلے5G فون کو Galaxy S10 X کا نام دیا گیا ہے۔ یہاں پر X کا حرف رومن میں 10 کے عدد کو ظاہر کر رہا ہے کیونکہ اس سال گلیکسی لائن 10 سال کی بھی ہو گئی ہے۔ لیکن یہ experience اور expand کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
جنوبی کوریا میں یہ فون مارچ کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا جبکہ گلیکسی ایس 10 کے دوسرے ماڈلز اس سے کافی پہلے جاری کر دئیے جائیں گے۔ Galaxy S10 X کی قیمت 1425 ڈالر سے 1600 ڈالر ہوسکتی ہے۔
Galaxy S10 X کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کا ڈسپلے 6.7 انچ کا ہوگا۔ اس میں انڈرڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر بھی ہوگا۔ اس فون کی بیک پر چار اور فرنٹ پر دو کیمرے ہونگے۔فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہوگی۔  رپورٹ کے مطابق اس فون میں 10 جی بی یا اس سے زیادہ ریم اور 1 ٹی بی سٹوریج ہوگی۔ یعنی فون کی انٹرنل سٹوریج 512 جی بی اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ساتھ مزید 512 جی بی ہوگی۔

تاریخ اشاعت : پیر 14 جنوری 2019

Share On Whatsapp