Nokia 9 coming before the MWC, a Snapdragon 855 version in the works

سنیپ ڈریگن 855 کے ساتھ نوکیا 9 موبائل ورلڈ کانگرس سے پہلے ہی لانچ کر دیا جائے گا

نوکیا کے نوکیا 9 فون کا کافی عرصے سے انتظار کیا جا  رہا تھا۔ ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایچ ایم ڈی اس فون کو موبائل ورلڈ کانگرس سے پہلے لانچ کرنے گا۔ رپورٹ کے مطابق اس فون کو جنوری کے آخری ہفتے میں لانچ کیا جا سکتا ہے ، جس کے بعد مارچ میں اس کی فروخت شروع  ہو جائے گی۔
اس فون کا ایک ورژن اگست میں سنیپ ڈریگن 855 چپ سیٹ کے ساتھ متعارف کرایا جا سکتا ہے جو 5G نیٹ ورکس کو سپورٹ کرے گا۔اس فون کا کیمرہ بھی کافی بہتر ہوگا۔

کہا جا رہا ہے کہ نوکیا 9 میں پانچ کیمرے اور نائٹ موڈ کا فیچر بھی ہوگا۔ فون کا برانڈ پیور ویو ہوگا۔ اس فون کے بنیادی ماڈل میں انڈر ڈسپلے فنگرپرنٹ ریڈر کے ساتھ او ایل ای ڈی سکرین ہوگی۔ اس کا پینل 5.9 انچ  اور کیو ایچ ڈی ریزولوشن کا حامل ہوگا۔ اس کے دوسرے فیچرز میں 6 جی بی / 8 جی بی ریم، 128 جی بی سٹوریج، 4150 ایم اے ایچ کی بیٹری، وائرلیس چارجنگ اور آئی پی 68 واٹرپروفنگ شامل ہیں۔
اس کے سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ ورژن کی قیمت 6000 یوان یا 885 ڈالر یا 775 یورو ہوگی۔

تاریخ اشاعت : پیر 14 جنوری 2019

Share On Whatsapp