The Facebook Messenger design update is live and oh boy... it's something else

فیس بک نے میسنجر کا نیا یوزر انٹرفیس تمام صارفین کے لیےجاری کر دیا

فیس بک  کافی عرصے سے اپنی میسنجر ایپلی کیشن کے یوزر انٹرفیس  میں تبدیلیاں کر رہا تھا۔ اب لگتا ہے  کہ یہ تمام تبدیلیاں مکمل ہو گئیں ہیں اور نیا انٹرفیس ساری دنیا میں  اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔یہ سرور سائیڈ اپ ڈیٹ ہے۔ یعنی اگر ابھی تک آپ کے پاس فیس بک مسنجر کا پرانا انٹرفیس ہے تو جلد یہ خود بخود یہ نئے انٹرفیس سے بدل جائے گا۔
اگر آپ کے پاس بھی فیس بک میسنجر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے تو زیادہ توقع یہی ہے کہ یہ یوزر انٹرفیس آپ کو پسند نہیں آیا ہوگا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ بہت سے صارفین نے نئے یوزر انٹرفیس کے لیے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
اصل مسئلہ یہ ہے کہ نئے ڈیزائن کا بیک گراؤنڈ بالکل سفید ہے۔ اگر آپ بھی رات کو اندھیرے میں میسنجر استعمال کرنے کے عادی ہیں تو یہ سفید بیک گراؤنڈ آنکھوں کو کافی چبھتا ہے۔ اس کے بڑے آئیکون اور بولڈ ٹیکسٹ بھی سکرین کے کافی حصے پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ اپ ڈیٹ ہونے پر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ایک ہی دم 6 انچ کی سکرین بھی میسنجر کےلیے ناکافی ہوگئی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ فیس بک اس کے ڈارک موڈ کے تجربات کر رہا ہے۔ امید کی یہی کرن ہے کہ شاید جلد ہی فیس بک  اپنی میسنجر ایپلی کیشن میں ڈارک موڈ بھی متعارف کرا دے۔
بولڈٹیکسٹ اور بڑے آئیکونز سے جان چھڑانے کے لیے فی الحال صارفین کے پاس کوئی چارہ نہیں۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ آپ چیٹس کو مختلف رنگوں سے کسٹومائز کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 جنوری 2019

Share On Whatsapp