LG Display unveils an 88-inch 8K OLED screen with built-in sound

ایل جی نے بلٹ اِن ساؤنڈ کے ساتھ 88 انچ 8K او ایل ای ڈی سکرین متعارف کرا دی

ایل جی ہر سال ہی کنزیومر الیکٹرونکس شو میں  نئی سکرین متعارف کراتا ہے۔ اس سال کمپنی نے 2017 میں متعارف کرائی ہوئی  کرسٹل ساؤنڈ سکرین ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کیا ہے۔ نیا ورژن 88 انچ 8K او ایل ای ڈی ڈسپلے ( جس کی تصاویر ابھی سامنے نہیں آئیں)ہے۔ اس کے پینل  3.2.2-channel Dolby Atmos آڈیو پروڈیوس کرتے ہیں۔ یعنی اس پینل میں آپ نہ صرف بہترین تصویر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں بلکہ آپکو اچھی آواز کےلیے الگ سے سپیکروں کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔
ایل جی ڈسپلے سے ابھی تک اس سکرین سےمتعلق منصوبوں کا اعلان نہیں کیا۔ اندازہ ہے کہ یہ ایل جی کے مستقبل کے ٹی وی سیٹ میں شامل کی جائے گی۔
کمپنی نے 65 انچ 8K او ایل ای ڈی ڈسپلے (تصویر اوپر اور نیچے) کے ساتھ 65 انچ 4K او ایل ای ڈی پینل بھی متعارف کرایا ہے۔ اس 4K او ایل ای ڈی پینل کا موشن پکچر ریسپانس ٹائم 3.5 ایم ایس ہے، جسے دنیا کا سب سے زیادہ تیز رفتار ریسپانس ٹائم بتایا جا رہا ہے۔
ایل جی کا کہنا ہے کہ یہ ڈسپلے ایکشن موویز اور سپورٹس کے لیے بہترین ہے۔
اسے گیمز کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ایل جی نے سی ای ایس میں ڈرائیوروں کے لیے 12.3 انچ کی شفاف او ایل ای ڈی اور اسی سائز میں پلاسٹک او ایل ای ڈی سنٹر انفارمیشن ڈسپلے بھی پیش کیا۔
ایل جی نے 27 انچ نیو آرٹ تصوراتی ڈسپلے بھی پیش کیا۔ سی ای ایس میں ایل جی نے یو ایس بی – سی پورٹیبل مانیٹر، سائیڈؤں سے 0.11 انچ کی بیزل کے ساتھ 27 انچ 4K مانیٹر کے بارے میں بھی بتایا۔ ایل جی ڈسپلے کی 2.8W بجلی استعمال کرنے والی 13.3 انچ 4K سکرین کے بارے میں بھی بتایا، جو لیپ ٹاپس کے لیے بہترین ہونگی۔

تاریخ اشاعت : پیر 7 جنوری 2019

Share On Whatsapp