Huawei fines employees for tweeting from an iPhone

ہواوے نے آئی فون سے ٹوئٹ کرنے والے ملازمین کو جرمانہ کردیا

ہواوے نے کمپنی کے  ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نئے سال کی مبارک باد ٹوئٹ کرنے پر دو ملازمین  کو جرمانہ کر دیا ہے۔ اصل میں یہ ٹوئٹ  ہواوے کے اپنے سمارٹ فون کی بجائے آئی فون سے کی گئی تھی۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق  ہواوے نے اس غلطی کا ذمے دار  اپنی سمندر پار سوشل میڈیا ایجنسی کو قرار دیا ہے لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر اپنے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے دو ملازمین کو بھی جرمانہ کر دیا ہے۔ملازمین کو  5000 یوان یا 700 ڈالرجرمانہ کیا گیا ہے۔دونوں ملازمین کی ایک عہدہ تنزلی  بھی کی گئی ہے اور دونوں کو اگلے 12 ماہ کوئی ترقی بھی نہیں ملے گی۔
بلوم برگ نیوز کے مطابق یہ دونوں ملازمین ڈیجیٹل مارکیٹنگ ٹیم کے سربراہ تھے۔ ہواوے نے اپنے تمام ملازمین کی اچھی خاصی  سرزنش بھی کی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 4 جنوری 2019

Share On Whatsapp