After 10% stock decline, Apple is now worth less than Google parent Alphabet

شیئرز کی قیمت میں 10 فیصد کمی کے بعد ایپل کی مالیت گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ سے بھی کم ہوگئی

کل مارکیٹ کے اختتام کے بعد ایپل نے اعلان کیا تھا کہ چین میں آئی فون کی فروخت توقع سے کم ہوئی ہے۔اس اعلان کا نتیجہ براہ راست سٹاک ایکسچینج  میں ایپل کے اگلے روز کے کاروبار پر بھی پڑا۔ کچھ گھنٹوں کے کاروبار کے بعد ہی ایپل کے شیئرز کی قیمت 10 فیصد کم ہوکر 142.60 ڈالر تک آ گئی۔
ایپل جو کبھی 1 ٹریلین ڈالر مالیت کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی کمپنی تھی اب اس کی مالیت 677 ارب ڈالر رہ گئی۔ اس کے مقابلے میں گوگل کی مالک کمپنی الفا بیٹ کی مالیت 715 ارب ڈالر ہے۔
ایمزون کی مالیت اس وقت 738 ارب ڈالر ہے جبکہ مارکیٹ میں پہلا نمبر 750 ارب ڈالر کے ساتھ مائیکروسافت کا ہے۔
شیئرز کی قیمت گرنے سے وارن بفٹ کو بھی خاصا نقصان ہوا ہے۔ اُن کے کمپنی میں تقریباً 5 فیصد شیئرز بھی رہے ہیں۔ اُن کا آج کا نقصان 3.8 ارب ڈالر رہا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت ایپل کی حالت نوکیا کی طرح ہے، جو کبھی سمارٹ فون انڈسٹری پر راج کرتا تھا۔ ایک وقت ایسا بھی آیا جب نوکیا صارفین کے فون اپ گریڈ کرنے پر انحصار کرنے لگا لیکن صارفین خراب معاشی حالات کی وجہ سے فون بار بار اپ گریڈ نہیں کر سکتے تھے۔
ایپل اپنی پہلی سہ ماہی کی مالیاتی رپورٹ 7 فروری کو جاری کرے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 3 جنوری 2019

Share On Whatsapp