Google is testing group calling in Duo

گوگل اپنی ایپلی کیشن گوگل ڈواؤ میں گروپ کالنگ کے تجربات کر رہا ہے

گوگل نے  اپنی ویڈیو چیٹ ایپلی کیشن  ڈواؤ  میں گروپ کالنگ کے نئے فیچر کے تجربات شروع کر دئیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق گوگل ڈواؤ اینڈروئیڈ  ورژن میں گروپ کالنگ کے تجربات کیے جا رہے ہیں۔ فی الحال  اس فیچر سے صرف 7 افراد ہی گروپ  کال میں شامل ہو سکیں گے۔گروپ کال کے لیے  پہلے آپ کو ایک گروپ بنانا پڑے گا، جس کے بعد گروپ کال کی جا سکے گی۔ اس گروپ کال میں  دوران  گفتگو کسی نئے رکن کو شامل  نہیں کیا جا سکتا۔
گوگل ایک اور نئے فیچر کے تجربات بھی کر رہا ہے۔ کم روشنی (Low Light) کے اس فیچر سے اگر آپ کے کمرے میں کم روشنی بھی ہوگی تو دوسرے صارفین آپ کو واضح طور پر دیکھ سکیں گے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ دونوں فیچرز عام صارفین تک کب جاری ہونگے۔

تاریخ اشاعت : منگل 1 جنوری 2019

Share On Whatsapp