Seven years after trading his kidney for an Apple iPhone 4, Xiao Wang is permanently disabled

ایپل آئی فون 4 کے لیے اپنا گردہ بیچنے والا نوجوان 7 سال بعد مستقل معذور ہوگیا

2011 میں چین سے تعلق رکھنے والے ایک  نوجوان  شیاؤ وانگ ، جن کی عمر اس وقت 17 سال تھی،  نے ایپل کے آئی فون 4 کی خریداری کے لیے   اپنا  ایک گردہ فروخت کیا تھا۔ گردے کی فروخت  سے وانگ کو 3200ڈالر ملے۔ آئی فون 4 خریدنے کے بعد بھی وانگ کے پاس اچھی خاصی رقم بچ گئی تھی۔
وانگ کے سکول میں آئی فون امارت کی علامت بن گیا تھا۔ دوسروں پر اپنا رعب ڈالنے کے لیے غریب وانگ کو آئی فون 4 کی سخت ضرورت تھی۔
رپورٹ کے مطابق وانگ کا آپریشن ایک زیر زمین ہسپتال میں ہوا تھا۔
وانگ کو بتایا گیا تھا کہ وہ ایک گردے کے ساتھ بھی عام لوگوں کی طرح زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ لیکن جس ہسپتال میں وانگ کا آپریشن کیا گیا تھا، اس کے آپریشن تھیٹر کو جراثیم سے پاک نہیں کیا گیا تھا۔ اس لیے ان کے دوسرے گردے میں بھی انفیکشن ہو گئی۔ دوسرے گردے میں انفیکشن پھیلنے پر ہی وانگ کے والدین کو بیٹے کے کارنامے کا معلوم ہوا۔ وانگ کے والدین کے پاس تو انہیں آئی فون 4 دلانے کے لیے رقم نہیں تھی، اب انہیں اپنے بیٹے کے ڈائلیسس کے اخراجات برداشت کرنے پڑے۔

اب 24 سالہ وانگ اور آپریشن کرنے کےوالے ہسپتال کے بیچ معاملات طے پانے کے بعد انہیں کچھ معاوضہ بھی ملا ہے لیکن اب وہ ساری زندگی کے لیے معذور ہو گئے ہیں۔ انہیں اپنی ساری زندگی ڈائلیسس کرانا پڑے گے۔ بیماری کی وجہ سے ان کا دورانیہ بھی کم ہوگیا ہے۔
وانگ کی اس کہانی سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ اگر ہم اپنی کمائی سےکوئی چیز خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے تو اس کے پیچھے مت بھاگیں کیونکہ شارٹ کٹ ہمیشہ نقصان دیتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 31 دسمبر 2018

Share On Whatsapp