Analyst says Google's hardware will produce nearly $3 billion in profits for 2018

2018ء میں گوگل کو ہارڈ وئیر کی فروخت سے 3 ارب ڈالر کا منافع ہو سکتا ہے

بہت سی ٹیکنالوجی کمپنیاں ہارڈ وئیر کے کاروبار کو پہلی ترجیح دیتی ہیں لیکن الفابیٹ کی ذیلی کمپنی گوگل   کے لیے ہارڈ وئیر کی فروخت پہلی  ترجیح نہیں ہے لیکن سرچ انجن ، اشتہارات، گوگل میپس، یوٹیوب کے بعد گوگل  کا ہارڈ وئیر  کا کاروبار  بھی کافی بڑھ رہا ہے۔
آر بی سی کیپیٹل مارکیٹس کے تجزیہ کار مارک ماہانے کو توقع ہے کہ گوگل کا ہارڈ وئیر کا کاروبار کمپنی کی آمدن میں 8.8 ارب ڈالر کا اضافہ کرے گا۔
یہ کمپنی کی کل آمدن کا 6 فیصد ہے۔پچھلے سال کی نسبت  گوگل کے ہارڈ وئیر کےکاروبار میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس سال گوگل پکسل فونز کی فروخت  میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔ماہرین کا اندازہ ہے پکسل برانڈ کی مصنوعات 2021ء تک گوگل کے منافع میں اضافہ کریں گی۔
گوگل  کے ہارڈ وئیر ڈویژن میں پکسل برانڈ (فون، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ)، نیسٹ لائن کی مصنوعات(سمارٹ ہوم ڈیوائسز) اور ہوم  برانڈ کی مصنوعات (سمارٹ سپیکر اور سمارٹ ڈسپلے) بنائے جاتے ہیں۔
مارک کےمطابق اس سال اس ڈویژن کا منافع 3 ارب ڈالر ہو سکتا ہے۔منافع کی رقم 34 فیصد گراس پرافٹ مارجن ریشو کو بنیاد  بنا کر نکالی گئی ہے۔اس ڈویژن کا منافع کمپنی کے کل منافع کا صرف 4 فیصد ہو گا۔ آر بی سی کا کہنا ہے کہ ہارڈ وئیر ڈویژن کے منافع کی شرح 2021ء میں کچھ کم ہو سکتی ہے۔
چونکہ گوگل کے ہارڈوئیر صارفین کو زیادہ اشتہارات دکھاتے ہیں، اس لیے بھی یہ کمپنی کے لیے کافی اہم ہیں۔ مورگن سٹینلے کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گوگل کو ہوم منی سمارٹ سپیکر مفت میں تقسیم کرنے چاہیں تاکہ صارفین کو دکھائے جانے والے اشتہارات میں اضافہ ہو سکے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 27 دسمبر 2018

Share On Whatsapp