Logify: log out of Internet services at once

بہت سی انٹرنیٹ سائٹس سے ایک ساتھ سائن آؤٹ کریں

لاگیفائی(Logify) ایک مفت آن لائن سروس  ہے جس سے آپ ایک ساتھ بہت سی سپورٹڈ انٹرنیٹ سروسز سے سائن آؤٹ کر سکتے ہیں۔اس مفت سروس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ کو اسے استعمال کرنے کے لیے کسی بھی انٹرنیٹ سائٹ کی معلومات فراہم کرنی نہیں پڑتی۔
یہ سروس ابھی مخصوص ویب سائٹ کو ہی سپورٹ کرتی ہے۔ یہ سروس مخصوص کوکیز کو ڈیلیٹ کر کے صارفین کو مختلف ویب سائٹ سے سائن آوٹ کر دیتی ہے۔
 لاگیفائی جن ویب سائٹس کوسپورٹ کرتی ہے ان میں ڈراپ باکس، آفس 365، گوگل، گوگل ڈرائیو، نیٹ فلکس، سکائپ، ایمزون، ساؤنڈ کلاؤڈ، ویمیو، یوٹیوب، دی نیو یارک ٹائمز، ویکیپیڈیا، مائی سپیس، ٹمبلر اور ورڈ پریس شامل ہیں۔

لاگیفائی کو استعمال کرنا کافی آسان ہے۔ ویب سائٹ کو وزٹ کریں اور درمیان میں موجود بڑے بٹن پر کلک کردیں۔
فی الحال یہ سروس محدود سائٹس کو سپورٹ کرتی ہے۔ اسے مزید مفید اور مقبول بنانے کے لیے اس میں مزید مقبول سائٹس جیسے فیس بک وغیرہ کی سپورٹ بھی شامل کرنی پڑے گی۔
اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 26 دسمبر 2018

Share On Whatsapp