Russia tested a hypersonic missile it claims will beat all defenses

روس نے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کر لیا۔ ہر قسم کےدفاعی نظام کو شکست دے سکتا ہے۔ روسی دعویٰ

روس نے ہائپر سونک میزائل سسٹم بنا لیا ہے۔ روس کے  حکومتی میڈیا  کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع نے ایوان گارڈ(Avangard) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔  یہ بین الابراعظمی میزائل Mach 5 کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے قازقستان کے قریب واقع  اورنبرگ  کے علاقے سے اس میزائل کو فائر کیا۔ میزائل نے ہزاروں میل دور کامچاٹکا کے علاقے میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ اس میزائل کا تجربہ روسی صدر پیوٹن کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔
روسی سرکاری میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ میزائل تمام معلوم میزائل دفاعی نظاموں کو بائی پاس کر سکتا ہے۔ اس تجربے کے بعد ایوان گارڈ کو سٹریٹیجک میزائل ٹروپس کے ذریعے 2019 میں فوج کے حوالے کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 26 دسمبر 2018

Share On Whatsapp