How to hide files and folders on Android without installing paranoid apps

اینڈروئیڈ فون میں بغیر کوئی ایپلی کیشن استعمال کیے فائلز اور فولڈر کیسے چھپائیں؟

گوگل پلےسٹور پر گیلری میں موجود تصاویر اور فولڈر چھپانے کے لیے بہت سی ایپس دستیاب ہیں۔ تاہم اگر آپ بغیر کوئی ایپلی کیشن استعمال کیے اپنے اینڈروئیڈ فون میں تصاویر اور فولڈر چھپانا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ کار بھی کافی آسان ہے۔
آپ دو مختلف طریقے استعمال کرتے ہوئے اینڈروئیڈ فون کی گیلری میں  موجود تصاویر اور فولڈر چھپا سکتے ہیں۔

پہلا طریقہ
پہلا طریقہ تو یہ ہے کہ آپ  مکمل فولڈر کو ہی نظروں سے چھپا دیں۔
ایسا کرنا کے لیے آپ کوئی بھی فولڈر بنائیں اور اس کے نام سے پہلے ڈاٹ  لگا دیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ فولڈر کا نام کیا رکھ رہے ہیں لیکن  فولڈر چھپانے کے لیے نام سے پہلے ڈاٹ ڈالنا ضروری ہے۔فولڈرکے نام سے پہلے ڈالا گیا ڈاٹ اینڈروئیڈ کو بتاتا ہے کہ اس فولڈر کو بھول جانا ہے۔یعنی اس فولڈر میں موجود فائلیں گیلری ، میڈیا پلیئر ، ای میل کلائنٹ اور آفس ایڈیٹر میں بھی نہیں دکھائی دیں گی لیکن فون میں موجود فائل منیجمنت سسٹم یا ایپس سے ان فولڈروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔


دوسرا طریقہ
دوسرے طریقے میں پہلے سے موجود فولڈر کے اندر میڈیا فائلوں کو چھپایا جا سکتا ہے۔ فولڈر میں موجود میڈیا فائلوں کو چھپانے کے لیے آپ کو اس فولڈر میں .nomedia فائل بنانی پڑے گی۔اس فائل کی کوئی ایکسٹینشن نہیں ہوگی، یہ بس خالی فائل ہوگی، جس کا نام .nomedia رکھنا ہے۔ فولڈر میں یہ فائل بنانے سے گیلری میں اس فولڈر میں موجود تصاویر اور ویڈیو نظر نہیں آئیں گی۔
یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ فائل چھپانے کے لیے یہ طریقے اپنانے سے پہلے فائل منیجر میں چھپی ہوئی فائلوں کو دیکھنے کا آپشن منتخب کر لیں ورنہ یہ فائلیں اپ کی رسائی میں بھی نہیں ہونگی۔
اینڈروئیڈ کے فائل منیجمنٹ سسٹم کے علاوہ صارفین گوگل پلے سٹور سے اچھی ریٹنگ کے حامل فائل ایکسپلورر بھی انسٹال کرکے چھپی ہوئی فائلیں دیکھ سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 24 دسمبر 2018

Share On Whatsapp