Boostnote is an open source OneNote alternative

نوٹس لینے کے لیے ”بوسٹ نوٹ“ ون نوٹ کا بہترین اوپن سورس متبادل ہے

بوسٹ نوٹ نوٹس لینے کے لیے اوپن سورس کراس پلیٹ فارم ایپلی کیشن ہے۔ یہ ایپلی کیشن خاص طور پر پروگرامرز کو مد نظر رکھ کر بنائی گئی ہے لیکن اسے نان-پروگرامر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ ایپلی کیشن ونڈوز، میک اور لینکس پلیٹ فارمز کے لیے دستیاب ہے۔ اس سے پہلے یہ ایپلی کیشن اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر بھی دستیاب تھی لیکن اس کے ڈویلپر نے موبائل ایپس پر کام ختم کر کے ڈیسک ٹاپ ورژن پر توجہ دینا شروع کر دی۔

اس ایپلی کیشن کا انٹرفیس تین حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ ایک حصہ سائیڈ بار مینو، دوسرا snippet listing اور تیسرا نوٹس کے پریویو کا ہوتا ہے۔
سائیڈ بار میں ڈیفالٹ فولڈرز جیسے All Notes، Starred، Trash اور یوزر کے بنائے فولڈرز ہوتے ہیں۔ کسی فولڈرپر کلک کرنے سے اس پر مشتمل تمام نوٹس ظاہر ہو جاتے ہیں۔ ہر نوٹ ٹائٹل، ٹیگ اور معلومات پر مشتمل ہوتا ہے۔ آپ چاہیں تو انہیں صرف ٹائٹل پر سوئچ کر سکتے ہیں۔
نوٹس جب ایکٹیویٹ ہوں تو وہ ایڈیٹ کے حصے میں ظاہر ہوتے ہیں، جہاں صارفین ان پر مزید کام کر سکتے ہیں۔

بوسٹ نوٹ HTML، syntax highlighting، Text اور دوسرے بہت سے فیچرز کو سپورٹ کرتا ہے۔ فارمیٹنگ سے نوٹس میں لنکس اور مختلف ٹیکسٹ سائز استعمال کر سکتے ہیں۔  اس ایپلی کیشن میں صارفین ایک نوٹ میں کئی تراشے شامل کر سکتے ہیں اور نوٹس کی کلیکشن بھی بنا سکتے ہیں، جنہیں ایک دوسرے سے مربوط کیا جا سکتا ہے۔
بوسٹ نوٹس کے آپشنز سے اسے مکمل طور پر کسٹومائز کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ایڈیٹر کی تھیم، انٹرفیس اور فونٹ سائز کو بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
 اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : پیر 24 دسمبر 2018

Share On Whatsapp