Google's video chat app Duo tops 1 billion downloads on Google Play

پلے سٹور پر گوگل کی ویڈیو چیٹ ایپ گوگل ڈواؤ کے ڈاؤن لوڈ کی تعداد 1 ارب سے زیادہ ہوگئی

گوگل نے دو سال پہلے ویڈیو چیٹنگ ایپلی کیشن گوگل ڈواؤ کو متعارف کرایا تھا۔ جولائی 2017 میں یہ ایپ 100 ملین بار ڈاؤن لوڈ ہوچکی تھی۔ اب یہ تعداد 1 ارب سے بڑھ گئی ہے۔ گوگل ڈواؤ کے اتنے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی وجہ اس کا نئی ڈیوائسز میں پہلے سے انسٹال ہونا بھی ہے۔
پچھلے مئی میں گوگل ڈواؤ کے ڈاؤن لوڈ کی تعداد 500 ملین تھی یعنی 500 ملین ڈاؤن لوڈ صرف پچھلے 6 مہینوں میں ہوئی ہیں۔
گوگل نے گوگل ڈواؤ کو گوگل آئی/ او 2016 میں پیش کیا تھا۔
اس کے ساتھ ہی گوگل نے میسجنگ ایپلی کیشن اَلو بھی متعارف کرائی تھی۔ ڈواؤ کو باضابطہ طور پر 16 اگست 2016 اوراَلو کو 21 ستمبر کو لانچ کیا تھا۔ گوگل ڈواؤ تو کافی حد تک کامیاب رہی ہے، جس کا ثبوت اس کے ڈاؤن لوڈز کی 1 ارب سے زیادہ تعداد سے بھی ظاہر ہے۔ اس کے برعکس اَلو میسجنگ ایپ نے زیادہ کامیابی حاصل نہیں کی۔ گوگل مارچ 2019 میں اَلو کو بند رہا ہے۔
پچھلے ہفتے گوگل نے آئی او ایس صارفین کے لیے گوگل ڈواؤ کے چند اشتہارات جاری کرکے پروموشن بھی کی تھی۔ کچھ ماہ پہلے گوگل نے اسے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ٹیبلٹ کے مطابق بنایا تھا۔

تاریخ اشاعت : اتوار 23 دسمبر 2018

Share On Whatsapp