WhatsApp could be getting its own cryptocurrency

وٹس ایپ اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کرا سکتا ہے

فیس بک نےا س سال کے شروع میں اپنے پلیٹ فارم پر کرپٹو کرنسی کے تمام اشتہارات پر پابندی لگا  دی تھی لیکن بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک وٹس ایپ کے لیے اپنی  کرپٹو کرنسی متعارف کرا سکتا ہے۔ وٹس  ایپ صارفین اس کرپٹو کرنسی سے دوسرے صارفین کے ساتھ رقم کا لین دین کر سکیں گے۔
بظاہر یہ کرپٹو کرنسی سٹیبل کوائن ہوگی یعنی اس کرنسی کی قدر امریکی ڈالر یا سونے کی قدر سے مشروط ہوگی۔ یعنی اس کرنسی کی قیمت میں بہت زیادہ اتار چڑھاؤ نہیں ہوگا۔
ہو سکتا ہے ابتدا میں یہ کرنسی صرف امریکی صارفین کے لیے متعارف کرائی جائے۔ اس کے بعد ہی یہ دنیا کے دیگر ممالک میں دستیاب ہوگی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 21 دسمبر 2018

Share On Whatsapp