App downloads hit 113 billion in 2018, $76 billion spent on paid apps

سال 2018ء میں 113 ارب ایپس ڈاؤن لوڈ کی گئیں

ایپلی کیشنز کی تجزیاتی فرم ایپ اینی کے ابتدائی تخمینے کے مطابق  اس سال 113 ارب ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کی گئیں، جو پچھلے سال سے 10 فیصد زیادہ ہے۔ اس سال صارفین نے ایپلی کیشز کی خریداری پر 76 ارب ڈالر خرچ کیے جو 2017ء کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار گوگل پلے سٹور اور ایپل ایپ سٹور کے  15 دسمبر 2018ء کے ڈیٹا کے ہیں۔
اس سال صارفین نے موبائل گیمنگ پر زیادہ رقم خرچ کی۔ ایپ اینی کا اندازہ ہے کہ 2019ء میں چین کے تھرڈ پارٹی سٹور سمیت صارفین ایپلی کیشنز کی خریداری پر 122 ارب ڈالر خرچ کریں گے۔

اس سال ایک اوسط سمارٹ فون صارف نے ایپلی کیشنز کے استعمال میں یومیہ 3 گھنٹے خرچ کیے جو پچھلے سال سے 10 فیصد اور 2016ء کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ ایپ سٹور اور پلے سٹور پر جو نان گیم ایپ سب سے  زیادہ انسٹال ہوئی وہ فیس بک میسنجر تھی۔ اس کے بعد فیس بک اور وٹس ایپ کا نمبر رہا۔  ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹوک کا نمبر چوتھا  اور انسٹاگرام کا پانچواں  رہا۔
سرفہرست 5 گیمز میں Helix Jump، Subway Surfers، PUBG Mobile، Free Fire اور Love Balls شامل ہیں۔
آمدن کے لحاظ سے ایپ سٹور اور پلے سٹور پر سب سے کامیاب ایپ نیٹ فلکس رہی۔ اس کے بعد Tinder، چین کی Tencent Video، پھر IQIYI اور پھر Pandora Music رہیں۔
آمدن کے لحاظ سے سرفہرست گیمز میں Fat/Grand Order، Honour of Kings، Monster Strike، Candy Crush Saga اور Lineage M شامل ہیں۔ آمدن کے لحاظ سے پوکیمون گو کا نمبر ساتواں رہا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 20 دسمبر 2018

Share On Whatsapp