Gboard supports 500 languages just two years after launch

لانچ کے صرف دو سال بعد جی بورڈ اب 500 زبانوں کو سپورٹ کر رہا ہے

گوگل نے دو سال پہلے اپنی کی بورڈ ایپلی کیشن ”جی بورڈ“ لانچ کی تھی۔ گوگل کا کہنا ہے کہ اینڈروئیڈ پر اب یہ کی بورڈ 500 سے زیادہ زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے۔گوگل کےمطابق اب دنیا کے 90 فیصد افراد اپنی مادری زبان میں جی بورڈ پر لکھ سکتے ہیں۔
مجموعی طور پر گوگل 40 طرح کے نظام تحریر کوسپورٹ کرتا ہے۔ بہت سے نظام تحریر جیسے رومن، سیریلیک اور دیوناگری بہت سی زبانوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ کچھ نظام تحریر جیسے اول تشیکی صرف ایک سنتالی زبان کےلیے استعمال ہوتے ہیں۔
گوگل نے جی بورڈ کو دسمبر 2016 میں 100 زبانوں کی سپورٹ کے ساتھ جاری کیا تھا۔ بہت سی زبانیں تو پچھلے کچھ مہینوں میں شامل کی گئی ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 19 دسمبر 2018

Share On Whatsapp