Lenovo built a slider phone with 12GB of RAM

لینوو نے 12 جی بی ریم کے ساتھ دنیا کا پہلا سمارٹ فون متعارف کرا دیا

لینوو اپنے برانڈ موٹرولا کو مغرب میں جاری رکھےہوئے ہے لیکن اس کے ساتھ ہی چین میں  اپنے برانڈ پر بھی کام کر رہا ہے۔پچھلے ماہ ہی لینوو نے آل سکرین سلائیڈر فون زیڈ 5 پرو متعارف کرایا تھا۔ اب لینوو نے زبردست ہارڈ وئیر کے ساتھ زیڈ 5 پرو جی ٹی سمارٹ فون جاری کیا ہے۔
بیجنگ میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران لینوو نے اپنے نئے اینڈروئیڈ فون کا اعلان کیا۔ یہ فون 12 جی بی ریم کے ساتھ دنیا کا  پہلا سمارٹ فون ہے۔
اس میں 512 جی بی کی انٹرنل سٹوریج  اور کوالکوم کا تازہ ترین چپ سیٹ سنیپ ڈریگن 855 ہے۔لینوو کے اس سلائیڈر فون میں 5جی ریڈیو نہیں ہے۔زیڈ5 پرو جی ٹی اور زیڈ 5 پرو دیکھنے میں ایک جیسے لگتے ہیں اور ان کا کافی ہارڈ وئیر بھی ایک جیسا ہی ہے۔
زیڈ5 پرو جی ٹی  کا ایمولیڈ  ڈسپلے 6.39 انچ اور ریزولوشن 2,340 x 1,080 پکسل ہے۔اس میں 16 میگا پکسل اور 24 میگا پکسل کا ڈوئل رئیر کیمرہ ، 16 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل (انفراریڈ) کا سیلفی کیمرہ  ہے۔
فون میں 3350 ایم اے ایچ کی بیٹری، این ایف سی، ڈوئل نینو سم سلاٹ اور  یو ایس بی -سی پورٹ کے لیے 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک ڈونگل ہے۔
اس فون کے پری آرڈر اگلے سال 15 جنوری سے شروع ہونگے جبکہ اسے باضابطہ طور پر 24 جنوری کو لانچ کیا جائے گا۔ اس کے 6 جی بی ریم / 128 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 2698 یوان یا 390 ڈالر ہوگی۔ 12 جی بی ریم / 512 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 4398 یوان یا 640 ڈالر ہوگی۔

تاریخ اشاعت : منگل 18 دسمبر 2018

Share On Whatsapp