Lenovo Z5s arrives with three cameras, Snapdragon 710

لینوو نے تین کیمروں اور سنیپ ڈریگن 710 کے ساتھ زیڈ 5 ایس سمارٹ فون متعارف کرا دیا

لینوو نے تین رئیر کیمروں کے ساتھ  نئی ڈیوائس لینوو زیڈ 5 ایس (Lenovo Z5s) متعارف کرا دی ہے۔یہ فون لینوو زیڈ 5 پرو کا کم قیمت  ورژن ہے  لیکن یہ چھ ماہ پرانے لینوو زیڈ 5 سے زیادہ پاورفل ہے۔ کمپنی کا یہ پہلا فون ہے جس میں سیلفی کیمرے کے لیے واٹر ڈراپ نوچ  ہے۔
توقع کے مطابق اس میں اوکٹا کور سی پی یو اور ایڈرینو 616 جی پی یو کے ساتھ  سنیپ ڈریگن 710 چپ سیٹ ہے۔یہ فون  4  جی بی ریم/ 64 جی بی انٹرنل سٹوریج، 6جی جی ریم/ 64 جی بی انٹرنل سٹوریج اور 6 جی بی ریم / 128 جی بی انٹرنل سٹوریج آپشنز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

لینوو زیڈ 5 ایس کی سکرین 19.5:9 ایسپکٹ ریشو اور فل ایچ ڈی ریزولوشن کے ساتھ 6.3 انچ ایل ٹی پی ایس  ایل سی ڈی ہے۔فرنٹ کی چھوٹی نوچ میں فیس انلاک کے ساتھ  16 میگا پکسل کا سیلفی  کیمرہ ہے ۔
لینوو زیڈ 5 ایس کی بیک پر 16 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل پرائمری  ، دوگنا آپٹیکل زوم کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو لینز اور 5 میگا پکسل کا ڈیپتھ سنسر ہے۔ اسکی دوسری خصوصیات میں PDAF، 4K ویڈیو ریکارڈنگ اور ڈوئل ایل  ای ڈی فلیش ہے۔

اس فون میں اینڈروئیڈ اوریو کے ساتھ لینوو کا اپنا ZUI 10 یوزر انٹرفیس انسٹال ہے۔اس کی بیٹری کی گنجائش 3300 ایم اے ایچ ہے، جسے یو ای بی-سی اور 15W چارجنگ کے ساتھ چارج کیا جا سکتا ہے۔ کنکٹیویٹی کے لیے اس میں بلوٹوتھ 5.0 اور Wi-Fi 802.11 a/b/g/n/ac ہے۔ یہ فون تین مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔ اس کے 4 جی بی / 64 جی بی ماڈل کی قیمت 1398 یوان ہے۔ فون کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ فون کی فراہمی کا آغاز 24 دسمبر سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت : منگل 18 دسمبر 2018

Share On Whatsapp