Remove Backgrounds from Photos automatically

تصاویر سے خود کار طور پر بیک گراؤنڈ کو ختم کریں

Remove.bg ایک نئی مفت آن لائن سروس ہے۔اس سروس سے صارفین  اپ لوڈ کی ہوئی تصاویر کا بیک گراؤنڈ خود کار طور پر ختم کر سکتے ہیں۔
ویسے تو بہت سے فوٹوایڈیٹنگ سافٹ وئیرز اور ایپلی کیشنز سے تصویر کے بیک گراؤنڈ کو ختم کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے صارف کے پاس فوٹو ایڈیٹنگ کو تھوڑا تجربہ ہونا ضروری ہے۔
Remove.bg فی الحال ایک مفت سروس ہے۔ یہ سروس خود کار طور پر تصویر کو پروسس کر کے تصویر سے بیک گراؤنڈ کا خاتمہ کرتی ہے۔
بیک گراؤنڈ ختم کرنے کے لیے صارف کو بس تصویر منتخب کرنا پڑتی ہے اور بیک گراؤنڈ ختم ہونے کے بعد ڈاؤن لوڈ کے بٹن پر کلک کر کے تصویر ڈاؤن لوڈ کرنا پڑتی ہے۔
اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے آپ انٹرنیٹ پر موجود تصویر کا یو آر ایل بھی درج کر سکتے ہیں۔ اس فیچر میں پراسیسنگ ٹائم تھوڑا کم لگتا ہے لیکن یہ تصویر کے سائز پر منحصر ہے۔
ریموو امیج بیک گراؤنڈ کے فنکشن ابھی کافی محدود ہیں۔ یہ ایسی تصاویر سے بیک گراؤنڈ ختم کرتا ہے، جن میں کوئی شخصیت موجود ہو۔
فی الحال اس سے اشیا کا بیک گراؤنڈ ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ایک دوسری پابندی تصویر کے سائز کی ہے۔ اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ 8 ایم بی تک کی تصویر منتخب کریں۔  
اگر تصویر مطلوبہ شرائط کے مطابق ہوتو الگورتھم بیک گراؤنڈ کو ختم کرنے کا پراسیس شروع کر دیتا ہے۔  ہو سکتا ہے کہ مستقبل قریب میں اس سروس سے اشیاء کا بیک گراؤنڈ بھی ختم کیا جا سکے۔
اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : پیر 17 دسمبر 2018

Share On Whatsapp