Facebook makes an even bigger deal of your 'Life Events'

فیس بک اب ”لائف ایونٹس“ کو زیادہ بہتر انداز میں پیش کرے گا

اہم سنگ میل کے لیے بڑے  اعلانات ضروری ہیں۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک اب  ”لائف ایونٹس“ فیچر کو بہتر بنا رہا ہے۔
پہلے جب آپ  فیس بک پر  کوئی لائف ایونٹ ، جیسے منگنی، نئی ملازمت ، بچے کی پیدائش یا کسی اور اہم موقعے کے بارے میں اعلان، شامل کرتے تھے تو موقعے کی اہمیت کو ظاہر کرنے کے لیے،   آپ ایک آئیکون ہی منتخب کر سکتے تھے۔اب آپ  صرف آئیکون ہی نہیں  تصاویر اور ویڈیوز بھی شامل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے پاس  تصاویر اور ویڈیوز نہیں تو  آپ اینی میٹڈآرٹ یا شریک لوگوں کی پروفائل فوٹو یا شریک پیجیز  کو بھی پوسٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔
فیس بک اب  مخصوص لائف ایونٹس، جیسے موجودہ  شہر کی تبدیلی، ملازمت، تعلیم یا تعلق،  کے نوٹی فیکیشن  آپ کے تمام دوستوں کو  دے گا۔ آپ چاہیں تو اس فیچر کو غیر فعال بھی کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ لائف ایونٹس اب پروفائل پر ایک خصوصی سیکشن میں ظاہر ہونگے۔ صارفین چاہیں تو ایک ٹیپ پر لائف ایونٹس کو چھپا سکتے ہیں۔
اگر آپ اس فیچر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کر لیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 دسمبر 2018

Share On Whatsapp