10 Worrisome Facts About Artificial Intelligence

مصنوعی ذہانت کے بارے میں 10 حیرت انگیز حقائق

آج کل ہر طرف مصنوعی ذہانت کا چرچا ہے۔مصنوعی ذہانت کو آسان ترین الفاظ میں کچھ یوں بیان کیا جا سکتا ہے کہ اس میں آپ کمپیوٹر سافٹ وئیر یا مشینوں کو یہ صلاحیت دیتے ہیں کہ وہ معلومات کا تجزیہ کر کے صورت حال کے مطابق خود سے  بہترین فیصلہ کر سکیں۔
بظاہر مصنوعی ذہانت کے بے پناہ فوائد ہیں لیکن سائنسدان اس سے خوفزدہ بھی ہیں۔ معروف محقق پروفیسر اسٹیفن ہاکنگ نے بی بی سی کو دیے گئے ایک  انٹرویو میں مصنوعی ذہانت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خیال میں مکمل مصنوعی ذہانت کی ترقی انسانی نسل کا خاتمہ کر دے گی۔
’ایک دفعہ انسانوں نے اسے بنا لیا تو اس کی ارتقا کا عمل خود ہی آگے بڑھتا رہے گا اور انسان اپنے سست حیاتیاتی ارتقاء کی وجہ سے اس کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔
ذیل میں ہم آپ کو مصنوعی ذہانت کے بارے میں چند ایسے حقائق بتائیں گے، جنہیں جان  کر آپ اسے بہتر طور پر سمجھ سکیں گے۔
1.    روبوٹس کو مستقبل  کی پیش گوئی کے لیے ڈیزائن کیا جا سکتا ہے۔یہ انسانوں سے زیادہ طاقتور اور  ہماری تہذیب کے لیے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔
سائنسدانوں نے ایک سپر کمپیوٹر ناؤٹیلس میں اسامہ بن لادن کے بارے میں لاکھوں خبریں فیڈ کیں تو اس نے 200 کلومیٹر کی درستی کے ساتھ اسامہ بن لادن کے مقام کا اندازہ لگایا تھا۔ اسی طرح MogIA نامی مصنوعی ذہانت کے نظام نے پچھلے تین امریکی الیکشن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بارے میں درست اندازہ لگایا تھا۔
2.    انسانوں کی ایجاد کردہ مصنوعی ذہانت کارکردگی میں انسانوں سے بہتر ہے اور مکمل طور پر انسانوں کا بدل ہو سکتی ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے بنائے گئے مصنوعی ذہانت کے نظام نے انسانی ہونٹوں کی حرکت کو انسانوں سے زیادہ بہتر طور پر پڑھا۔ مصنوعی ذہانت سٹریٹیجی گیمز میں انسانوں کو ہرا چکی ہے، یہ بہتر مطالعہ کر سکتی ہے، قانونی معاہدوں کو بہتر طور پر لکھ سکتی ہے ، حتی کہ یہ اور گانے بھی لکھ سکتی ہے۔
3.    ایک بہت ذہین مشین ایک ایڈوانس مشین کو تخلیق کر سکتی ہے اس کا سافٹ وئیر زیادہ ذہانت سے لکھ سکتی ہے اور یہ عمل مسلسل جاری رہ سکتا ہے۔
فیس بک نے چیٹ باکس کو ایک دوسرے سے  گفتگو کرنے کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔ جلد ہی یہ چیٹ باکس ایک دوسرے سے اپنے انداز میں گفتگو کر رہے ہونگے۔
4.    روبوٹس کو اب شہریت بھی دی جانے لگی ہے۔اس عمل نے انسانوں  پر روبوٹس کی حکومت کے خطرے کو حقیقی بنا دیا ہے۔ 2017ء  میں سعودی عرب نے پہلی بار صوفیہ نامی روبوٹ کو شہریت دی تھی۔
5.    لوگ مشینوں اور روبوٹس سے زیادہ جذباتی لگاؤ رکھنے کی وجہ سے دوسرے انسانوں بات چیت کم کر رہے ہیں۔
بہت سے فوجی بم ڈسپوزیبل روبوٹس سے اتنا زیادہ لگا رکھتے ہیں کہ ان سے انسانی شخصیات کی طرح برتاؤ کرتے ہیں۔
6.    مصنوعی ذہانت سے  کسی بھی شخص کی تصویر دیکھ کر اس کے ہم جنس پرست ہونے یا نہ ہونے کا بتایا جا سکتا ہے۔
7.    مصنوعی ذہانت سے چلنے والی آٹو میٹک کار کو   پروگرام کر کے ا س سے  کسی بھی انسان کو قتل کرایا جا سکتا ہے۔
8.    مصنوعی ذہانت انسانوں کو حقائق سے دور کر سکتی ہے۔موت انسانی زندگی کی بڑی حقیقت ہے لیکن اب مصنوعی ذہانت نے  ایک اور آپشن بھی فراہم کر دیا ہے۔
مصنوعی ذہانت سے مرنے والے لوگوں کی سیمولیشن تیار کی جا رہی ہیں۔
9.    مصنوعی ذہانت کی وجہ سے قانون، ادویات اور فنانس کے شعبے  انسانوں کے کام کرنے کے لیے اب سازگار نہیں سمجھے جاتے۔
10.    اس وقت سائنسدانوں میں ایک عمومی سائنسی نظریہ پایا جاتا ہے کہ آنے والی چند دہائیوں میں مصنوعی ذہانت کی وجہ سے انسان لافانی ہو جائیں گے یا زمین سے فنا ہو جائیں گے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 دسمبر 2018

Share On Whatsapp