Google Photos restricts some video formats from unlimited storage

گوگل اب مخصوص فارمیٹس کی فائلز کو گوگل فوٹوز پر لامحدود جگہ فراہم نہیں کرے گا

تصاویر کی آن لائن سٹوریج کے لیے گوگل فوٹوز سے بہتر کوئی سروس نہیں۔ اگر آپ گوگل کی بات  مانتے ہوئے اسے تصاویر کمپریس کرنے کی اجازت دیں تو یہ آپ کو تصاویر کےلیے لامحدود سٹوریج فراہم کرتا ہے۔ گوگل کی کمپریس کی  ہوئی تصاویر کا رزلٹ بھی  بہترین ہوتا ہے اس لیے صارفین کو اس پر کوئی اعتراض بھی نہیں ہوتا۔اب تک گوگل  فوٹوز پر ویڈیو ز کے بھی لا محدود سٹوریج فراہم کی جا رہی تھی لیکن اب  ایسا نہیں ہوگا۔

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ مخصوص فارمیٹس کی فائلوں کو لامحدود سٹوریج فراہم نہیں کی جائے گی بلکہ  انہیں صارف کے سٹوریج کوٹہ میں شامل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گوگل ہر صارف کو 15 جی بی مفت سٹوریج کوٹہ فراہم کرتا ہے۔
گوگل فوٹوز کی مفت سروس کی وجہ سے بہت سے صارفین موویز ، RAWفائلز اور دوسری فائلیں  سرور پر سٹور کرتے تھے۔  گوگل نے ان فائل فارمیٹس کے بارے میں نہیں بتایا کہ جنہیں اب سپورٹ نہیں کیا جائے گا۔ گوگل  RAWفائلز کے  بڑے سائز کی وجہ انہیں مفت سٹوریج فراہم نہیں کرتا۔
گوگل کے  اعلان کے مطابق  اس  پابندی کا اطلاق 6 دسمبر کے بعد اپ لوڈ ہونے  والی فائلوں پر ہوگا۔ اس کامطلب ہے کہ اس تاریخ سے پہلے اپ لوڈ ہونے والی تمام فائلز  پہلے کی طرح  صارف کے سٹوریج کوٹہ میں شامل نہیں ہونگی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 دسمبر 2018

Share On Whatsapp