Samsung Galaxy A8s is official with an Infinity-O display with punch hole camera

سام سنگ نے Infinity-O ڈسپلے کے ساتھ گلیکسی اے 8 ایس متعارف کرا دیا

سام سنگ نے ڈسپلے میں کیمرے کے لیے سوراخ کے ساتھ دنیا کے پہلے سمارٹ فون گلیکسی اے 8 ایس (Galaxy A8s) کا اعلان کر دیا ہے۔سام سنگ نے اسے  Infinity-O ڈیزائن کا نام دیا ہے۔
گلیکسی اے 8 ایس میں ان-ڈسپلے کیمرہ ہی واحد خصوصیت نہیں ہے۔ اس فون میں پاورفل سنیپ ڈریگن 710 چپ سیٹ، 6 جی بی یا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
[short][show_art_pic 320160][/short]
اس فون کی سکرین 6.4 انچ کی ہے۔
سکرین میں 6.7 ملی میٹر کا سوراخ بھی ہے، جو سیلفی کیمرے کے لیے ہے۔ سکرین کی ایسپکٹ ریشو 19.5:9 اور ریزولوشن 1080 x 2340 پکسل ہے۔ فون کے گرد کافی پتلی بیزل ہیں۔ سام سنگ نے سپر ایمولیڈ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ اس کا مطلب ہے کہ فون میں پرانا ایل سی ڈی آئی پی ایس ڈسپلے پینل ہے۔
فون کی بیک پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ میں ایک کیمرہ f/1.7 کے بڑے اپرچر کے ساتھ 24 میگا پکسل ، دوسری ٹیلی فوٹو لینز f/2.4 اپرچر کے ساتھ 10 میگا پکسل اور تیسرا f/2.2اپرچر کے ساتھ 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔
فون کا سیلفی کیمرہ f/2.0 اپرچر کے ساتھ 24 میگا پکسل کاہے۔
اس فون میں یو ایس بی-سی کے ذریعے  فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 3400 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ فون میں سام سنگ کے یوزر انٹرفیس کے ساتھ اینڈروئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے۔
یہ فون نیلے، سرمئی اور سبز رنگوں میں دستیاب ہے۔چین میں اس کے پری آرڈر 21 دسمبرتک جاری رہیں گے، جس کے بعد فون کی فراہمی کا آغاز کیا جائے گا۔ بدقسمتی سے کمپنی نے ابھی اس کی قیمت کے بارے میں نہیں بتایا۔اندازہ ہے کہ یہ اپر مڈ رینج فون ہوگا۔[short][show_art_pic 320161][/short]

تاریخ اشاعت : پیر 10 دسمبر 2018

Share On Whatsapp