Google introduces Google Earth Studio for creating video

گوگل نے ویڈیو تخلیق کرنے کے لیے گوگل ارتھ سٹوڈیو متعارف کر ادیا

گوگل نے گوگل ارتھ سٹوڈیو متعارف کرا دیا ہے۔ یہ ایک سافٹ وئیر سوئٹ ہے جو گوگل ارتھ ایپلی کیشن میں رہتے ہوئے آسانی سے اینی میشن بنانے کی سہولت دیا ہے۔ ارتھ سٹوڈیو کو نیوز میڈیا  تعلیمی اور دیگر مقاصد کے لیے بنایا گیا ہے۔
گوگل ارتھ  سٹوڈیو عام اینی میشن ٹولز جیسے کی فریمز وغیرہ کو سپورٹ کرتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا انٹرفیس اتنا سادہ ہے کہ اسے استعمال کرنے کے لیے کسی علم یا تجربے کی ضرورت نہیں۔
سافٹ وئیر میں بہت سے ٹیمپلٹس ہیں۔ اس سافٹ وئیر میں صرف لوکیشن منتخب کر کے بھی ویڈیو بنائی جا سکتی ہیں۔
ایڈوانسڈ آپشنز میں دن کا وقت اور کیمرے کا فیلڈ آف ویو بھی منتخب کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ گوگل ارتھ میں موجود تھری ڈی ماڈلز کو بھی ویڈیوز میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس کی اینی میشن کو ایڈوبی آفٹر ایفیکٹس کے لیے بھی ایکسپورٹ کیا جا سکتا ہے۔
گوگل ارتھ سٹوڈیو فی الحال تمام صارفین کے لیے جاری نہیں کیا گیا۔ اگر آپ اس سافٹ وئیر کو ٹرائی کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔
[short][show_tech_video 364][/short]

تاریخ اشاعت : اتوار 9 دسمبر 2018

Share On Whatsapp