Google's Android file manager now supports USB drives

گوگل کا اینڈروئیڈ فائل منیجر اب یو ایس بی ڈرئیوز کو بھی سپورٹ کرتا ہے

گوگل کی ایپلی کیشن ”فائلز“ (سابقہ نام فائلز گو) اینڈروئیڈ فون میں فائلیں منظم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ، لیکن اب تک  اس میں آپ کو کچھ پابندیاں برداشت کرنی پڑتی تھیں ۔ مثال کے طور پر آپ فائلوں  کو فون سے دیگر فزیکل سٹوریج میڈیم پر منتقل نہیں کر سکتے تھے۔اب ایسا نہیں ہوگا۔ گوگل نے ایک نئی اپ ڈیٹ جاری کی ہے، جس سے فائلز میں   ایکسٹرنل سٹوریج کے استعمال کے لیے یو ایس بی آن دی گو کی سپورٹ متعارف کرا دی گئی ہے۔یو ایس بی ڈرائیو میں تصاویر منتقل کرنے کےلیے اب آپ کو تھرڈ پارٹی سافٹ وئیرز کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
نئی اپ ڈیٹ سے آپ فون اور یو ایس بی میں مکمل فولڈر سٹرکچر دیکھ سکتے ہیں۔ گوگل کی فائلز ایپلی کیشن دیگر فائلز منیجر کے مقابلے ایک بہتر ایپلی کیشن ہے۔    
گوگل فائلز کو ڈاون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔


تاریخ اشاعت : اتوار 9 دسمبر 2018

Share On Whatsapp