Microsoft confirms Edge switch to Chromium, Windows 7, 8 and macOS support

مائیکروسافٹ ایج براؤزر کے کرومیم پر منتقل ہونے کی تصدیق کر دی

مائیکروسافٹ نے ایج براؤزر کے کرومیم پلیٹ فارم پر دوبارہ ڈیویلپمنٹ کی افواہوں کی تصدیق کی ہے۔ اس کے بعد یہ براؤزر کئی دوسرے پلیٹ فارمز جیسے ونڈوز 7، 8 اور میک او ایس کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔
اس وقت ایج براؤزر EdgeHTML انجن پر چلتا ہے۔ نئے ورژن کا  کوڈ نام Anaheim ہے۔ اسے کرومیم پلیٹ فارم پر ، Blink رینڈرنگ انجن اور V8 JavaScript انجن کے استعمال سے دوبارہ ڈیویلپ کیا جائے گا۔ کرومیم ایک اوپن سورس براؤزر پلیٹ فارم ہے، جسے گوگل نے ڈویلپ کیا ہے۔
گوگل کروم اور اوپیرا براؤزر اسی پلیٹ فارم پر بنے ہیں۔ کروم کی مقبولیت کی وجہ سے ہی کرومیم مقبول ہے، اب مائیکروسافٹ نے اسی مقبولیت کا فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس وقت ایج براؤزر کو مطابقت کے مسائل کا سامنا ہے۔ بہت سی ویب سائٹس اس براؤزر پر ٹھیک نہیں چلتیں جبکہ انہیں کروم پر آرام سے چلایا جا سکتا ہے۔
کرومیم چونکہ اوپن سورس ہے اس لیے مائیکروسافٹ بھی اسے مزید بہتر بنائے گا۔ ہو سکتا ہے جلد ہی کرومیم بیسڈ دوسرے براؤزر بھی سامنے آ جائیں یا ونڈوز پر کروم براؤزر کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہو جائے۔

کرومیم بیسڈ ایج براؤزر کو ونڈوز 7، 8 اور میک او ایس پر ڈاؤن لوڈ بھی کای جا سکے گا۔ اس وقت تو یہ ونڈوز کی اپ ڈیٹس کے ساتھ اپ ڈیٹ ہوتا ہے لیکن کرومیم بیسڈ ایج کو خود سے اپ ڈیٹ کیا جا سکے گا۔
کرومیم بیسڈ مائیکرو سافٹ ایج کے اجرا کے حوالے سے ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اس کا بیٹا ورژن اگلےسال کے شروع میں جاری کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 8 دسمبر 2018

Share On Whatsapp