Qualcomm says all Android manufacturers will have a 5G flagship phone by late 2019

اینڈروئیڈ فون بنانے والی تمام کمپنیاں 2019 کے آخر تک 5G فلیگ شپ متعارف کرائیں گی۔کوالکوم

ایپل 2020 تک ہی  5G آئی فون متعارف کرائے گا لیکن بہت سی  کمپنیاں 2019 میں ہی 5G فلیگ شپ فون متعارف کرا دیں گی۔ کوالکوم کے صدر کرسٹیانو امون کا کہنا ہے کہ اینڈروئیڈ ڈیوائسز بنانے والی تمام کمپنیاں 2019 کے آخر تک کم از کم ایک 5G سپورٹڈ فلیگ شپ متعارف کرا دیں گی۔ان تمام فلیگ شپ فونز میں کوالکوم کی ہی 5G بیس بینڈ چپ ہونگی۔
ہوائی میں ہونے والے سنیپ ڈریگن ٹیکنالوجی سمٹ میں انہوں نے کہا کہ اب سے ایک سال کے اندر اینڈروئیڈ فون بنانے والی ہر کمپنی 5G فون پیش کر دے گی، جسے امریکی کیرئیرز کے ذریعے فروخت کیا جائےگا۔
ایپل بظاہر 5G سپورٹڈ آئی فون 2020 کی تیسری سہ ماہی میں متعارف کرائے گا۔ اس وقت تک تو بہت سی 5G سپورٹڈ اینڈروئیڈ ڈیوائسز مارکیٹ میں  ہونگی۔ ظاہر ہے اس کا اثر کمپنیوں کےمنافع پر بھی پڑے گا کیونکہ 5G کا انتظار کرنےو الے صارفین اینڈروئیڈ پر منتقل ہو سکتے ہیں۔
اپنی تقریر کے دوران کوالکوم کے صدر نے ایک سلائیڈ بھی دکھائی، جس میں ان کمپنیوں کی فہرست تھی جو کوالکوم کے ساتھ 5G اینڈروئیڈ فون پر کام کر رہی ہیں۔
ان کمپنیوں میں اسوس، فوجسٹو، گوگل، ایچ ایم ڈی، ایچ ٹی سی، InSeeGo، ایل جی، موٹرولا، نیٹ گیئر، نیٹ کوم وائرلیس، ون پلس، اوپو، سام سنگ، شارپ، سیرا وائرلیس، سونی، ٹیلیٹ، ونگ ٹیک، ڈبلیو این سی، می اور زیڈ ٹی ای شامل ہیں۔
5G کے ساتھ ڈیٹا سپیڈ 4G کے مقابلے میں 10 سے 100 گنا بڑھ جائے گا۔ 5G پر ایک مکمل فلم چند سیکنڈوں میں ڈاؤن لوڈ ہو سکے گی۔
کوالکوم نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں بتایا گیاہے کہ 5G مستقبل میں کس طرح کام کرے گی۔ ذیل میں اس ویڈیو کو آپ بھی دیکھیں۔
[short][show_tech_video 363][/short]

تاریخ اشاعت : جمعرات 6 دسمبر 2018

Share On Whatsapp