Google is shutting down Allo, to no one’s surprise

گوگل اپنی میسجنگ ایپلی کیشن گوگل اَلو بند کر رہا ہے

توقع کے عین مطابق گوگل اپنی میسجنگ ایپلی کیشن گوگل اَلو کو بند کر رہا ہے۔گوگل نے اس ایپلی کیشن کو ستمبر 2016 میں جاری کیا تھا۔گوگل نے اس ایپلی کیشن میں بہت سے فیچرز شامل کیے تھے۔ اس فیچرز میں ون ٹیپ سمارٹ ریپلائز، گوگل اسسٹنٹ سپورٹ اور چیٹنگ میں ویب سرچ رزلٹ شیئر کرنے کی صلاحیت  شامل ہیں۔ یہ ایپلی کیشن اگلے سال مارچ میں بند کر دی جائے گی۔
گوگل اَلو  نے توقع کے مطابق صارفین میں مقبولیت حاصل نہیں کی تو گوگل نے اس کی ڈیویلپمنٹ  پر 8 ماہ پہلے ہی کام ختم کر دیا تھا ۔
اس ایپلی کیشن کو ختم کرنے کے بعد گوگل Messages ایپلی کیشن کو بہتر بنائے گا۔ آر سی ایس کی حامل  اس ایپلی کیشن  نے اینڈروئیڈ پر ایس ایم ایس میں جدید فنکشن متعارف کرا ئے ہیں۔
گوگل نے پچھلے سالوں میں کئی کمیونی کیشن ایپس بند کی ہیں ان میں Buzz، Wave اور Google+ شامل ہیں۔ گوگل کی ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن Duo کی سروس جاری رہے گی۔ دیکھتے ہیں یہ بدستور جاری رہتی ہے یا گوگل اس بھی بند کردیتا ہے۔
گوگل اَلو میں گوگل نے بہت سے نئے فیچرز شامل کیے ہیں تاہم یہ ایپلی کیشن کچھ ایسا متعارف نہیں کرا سکی جو دوسری ایپلی کیشنز نے پہلے سے متعارف نہ کرا رکھا ہو۔
اس ایپلی کیشن کی ناکامی میں سب سے اہم وجہ اس کا دیر سے متعارف کرایا جانا اور اس کا دوسری اینڈروئیڈ سروسز سے مربوط نہ ہونا ہے۔
اگر آپ اُن چند صارفین میں شامل ہے جو اسے استعمال کر رہے ہیں تو مارچ 2019 تک اس سے اپنا ڈیٹا ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔ ڈیٹا ایکسپورٹ کرنے کی معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 6 دسمبر 2018

Share On Whatsapp