Xiaomi teases phone with 48MP camera, coming in January

شومی جنوری میں 48 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ فون لانچ کرے گا

اس سال کے شروع میں شومی نے بہترین تصاویر کے لیے  اپنی کمپنی میں ہی کیمرہ ڈویژن قائم کیا تھا۔اب کمپنی کے شریک بانی اور صدر لن بن  نے کمپنی کے نئے زبردست کیمرے کے بارے میں بتایا ہے۔انہوں نے شومی کے آنے والے فون کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ یہ فون جنوری میں لانچ کیا جائے گا۔ اس فون کی خاص بات اس کا زبردست 48 میگا پکسل کاکیمرہ ہے۔انہوں نے اس فون کو چند ہفتے استعمال کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ فون ”برانہیں“ ہے۔

شومی سے پہلے نوکیا بھی 41 میگا پکسل سنسر کے ساتھ Nokia 808 PureView لانچ کر چکا ہے۔ ہواوے میٹ 20 پرو میں بھی 40 میگا پکسل سنسر( کواڈ بائیر) تھا۔
 Sony IMX586 ایک 48MP کواڈ بائیر(Bayer) سنسر ہے۔ اس کا اعلان جولائی میں کیا گیا تھا۔ یہ 1/2” کا بڑا سنسر ہے لیکن میں بہت سے ایسے پکسل ہیں، جن کی پیمائش 0.8µm ہے۔ ایک دوسرا آپشن Samsung Bright GM1 48MP ہے، جسے اکتوبر میں لانچ کیا گیا تھا۔اس کے پکسلز کا سائز 0.8µm ہے۔ اس طرح کے سنسر پکسل کو جوڑ کر تصویر کی کوالٹی بہتر بناتے ہیں لیکن سنسر کے بڑے پکسلز ہائی کوالٹی زوم کو بہتر بناتے ہیں۔ ابھی تک ہواوے نے میٹ 20 پرو میں خصوصی ٹیلی فوٹو ماڈیول شامل کیا ہے دیکھنا ہے کہ شومی اس حوالے سے کیا کرتا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 5 دسمبر 2018

Share On Whatsapp