Asus Zenfone Max (M2) and Zenfone Max Pro (M2) go official

اسوس نے زین فون میکس (ایم 2) اور زین فون میکس پرو (ایم 2) لانچ کر دئیے

اسوس  11 دسمبر کو دو نئے سمارٹ فون زین فون میکس (ایم 2)  Zenfone Max (M2)اور زین فون میکس پرو( ایم 2 ) Zenfone Max Pro (M2)     متعارف کرا رہا ہے لیکن ان دونوں ڈیوائسز کا اندراج پہلے ہی کمپنی کی روسی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ویب سائٹ پر میکس (ایم 2) کی قیمت  12990روبل یا 195 ڈالر ہے جبکہ  میکس پرو (ایم 2 )کی قیمت 17990 روبل یا 270 ڈالر ہے۔
اسوس زین فون میکس ایم2 کے بارے میں تفصیلات پہلے لیک ہو چکی ہیں۔ اس فون کی سکرین 19:9 ایسپکٹ ریشو اور نوچ کے ساتھ   6.3" 1520x720 پینل ہے۔
اس میں سنیپ ڈریگن 632 چپ سیٹ، 3 جی بی ریم،  اور 32 جی بی  انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
فون کی بیک پر 8 میگا پکسل اور 2 میگا پکس کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہے۔فون میں 4000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے۔
اسوس زین فون میکس پرو ایم 2  میں  2280x1080ریزولوشن کےساتھ 6.3 انچ ایل سی ڈی پینل ہے۔ اس میں سنیپ ڈریگن 660 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
  فون کی بیک پر 12 میگا پکسل اور5 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے جبکہ فون کا فرنٹ کیمرہ نوچ میں 13 میگا پکسل کا ہے۔
روس میں ایک تھرڈ پارٹی ریٹیلر نے اسوس زین فون میکس ایم2 کا ایک ورژن 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج جبکہ پرو ورژن 4 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج کے ساتھ بھی پیش کیا ہے۔
کمپنی کی ویب سائٹ سائٹ  پر زین فون میکس پرو (ایم 2 ) کے  پری آرڈر تو شروع ہو چکے ہیں ۔ فون کی فراہمی کا آغاز 12 دسمبر سے شروع ہو گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 5 دسمبر 2018

Share On Whatsapp