Sony shot an entire Hollywood movie using a full-frame mirrorless camera

سونی نے اپنے سستے فل فریم مررلیس کیمرہ سے ہالی وڈ کی پوری فلم شوٹ کر لی

سونی پکچرز نے  اپنی کم بجٹ کی  تھرل فلم The Possession of Hannah Grace کو مکمل طور پر فل فریم مرر لیس کیمرہ  سے  شوٹ کیاہے۔سونی کا کہنا ہے کہ یہ فلم ابتدائی طور پر اپنے کنزیومر کیمرہ A7S IIپر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کیمرے کی قیمت صرف 2 ہزار ڈالر ہے۔تاہم اس کے ساتھ Vantage Hawk 65 anamorphic  لینز اٹیچ کیا گیاتھا، جس کی مالیت کیمرے سے کئی گنا زیادہ ہے۔
 A7S II ہالی وڈ کے معیار کے لحاظ سے کافی سستا کیمرہ ہے لیکن یہ وہ سب کچھ کر سکتا ہے جو مہنگے Red، Arri اور Panavision ماڈل نہیں کر سکتے۔
یہ کیمرہ کم روشنی اور ہائی آئی ایس او سیٹنگز پر شوٹنگ کر سکتا ہے۔
A7S II کیمرے 2015 میں لانچ کیے گئے تھے۔ نائیکون کے زیڈ 7اور کینن کے EOS R کے برعکس A7S II صرف 8 بٹ ویڈیو تک محدود ہے۔
کم قیمت اور آرام سے اٹھائے جانے کی وجہ سے پروڈیوسر نے شوٹنگ کے لیے کئی کیمرے تیار کئے۔ یہ کیمرے 40 ایم ایم، 60 ایم ایم اور 95 ایم ایم لینز کے ساتھ تھے۔ پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی لینز تبدیل کرنے کا انتظار نہیں کیا بلکہ جب ضرورت ہوئی دوسرا کیمرہ اٹھایا اور استعمال کرنا شروع کر دیا۔
اس فلم کو پچھلے ہفتے ریلیز کیا گیا ہے۔ اس کا ابتدائی بزنس 6.4 ملین ڈالر رہا لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اس فلم کی لاگت صرف 10 ملین ڈالر ہے۔ فلم کی لاگت کم کرنے میں سونی کے کیمروں کا بھی کمال ہے۔
[short][show_tech_video 362][/short]

تاریخ اشاعت : منگل 4 دسمبر 2018

Share On Whatsapp