How to turn off auto correct on Google Keyboard (Android and iOS)

گوگل کی بورڈ سے آٹو کریکٹ کو کیسے ڈس ایبل کریں؟

گوگل کی  جی بورڈ کی بورڈ ایپلی کیشن  اگرچہ کافی کام کی ہے لیکن رومن اردو میں چیٹنگ کرنے والے اس کے آٹو کریکٹ فیچر سے کافی پریشان رہتے ہیں۔بائی ڈیفالٹ یہ خودبخود غلط الفاظ کو درست کر دیتا ہے جبکہ رومن اردو میں اس کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ اس فیچر کو بہت آسانی سے ڈس ایبل بھی کر سکتے ہیں۔
اگر آپ جی بورڈ ایپ  استعمال نہیں کرتے تو اسے پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں اور ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

اینڈروئیڈ صارفین جی بورڈ میں آٹو کریکٹ ڈس ایبل کرنے کے لیے
سب سے پہلے ایپ ڈرارر سے جی بورڈ کھولیں اور براہ راست ایپ کی ترجیحات (preferences)میں آ جائیں۔متبادل طور پر آپ کی بورڈ میں کوما پر پریس کر کے رکھیں تو آپ اسی ترجیحات کے مینو میں پہنچ جائیں گے۔
یہاں پر ایپلی کیشن کو پرسنلائزکرنے کے لیے کئی آپشنز ہونگے۔ ان میں سے ایک Text Correction بھی ہے۔ اس پر ٹیپ کرنے سے آپ کو اگلے مینو میں Auto-correction کا آپشن نظر آئے گا۔ اسے ٹوگل کرنے سے آٹو کریکٹ کا فیچر ڈس ایبل ہو جائے گا۔
آئی او ایس صارفین بھی تقریباً اسی طریقےسے اس فیچر کو ڈس ایبل کر سکتے ہیں۔
آئی او ایس میں اس فیچر کو ڈس ایبل کرنے کے لیے جی بورڈ کی سیٹنگ سے Keyboard Settings پر نیوی گیٹ کریں۔ اس میں تھوڑا نیچے سوائپ کرنے پر Auto correction آ جائے گا۔ اسی آپشن پر ٹیپ کر کے آپ آٹو کریکٹ کو ڈس ایبل کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 3 دسمبر 2018

Share On Whatsapp