Google Photos new Express backup mode will help users save their data

موبائل ڈیٹا بچانے کے لیے گوگل فوٹوز میں ایکسپریس کے نام سے ایک نیا بیک اپ آپشن دستیاب ہوگا

گوگل فوٹوز  کا بیک اپ لینے کے لیے اگر وائی فائی استعمال نہ کیا جا ئے تو کافی موبائل ڈیٹا خرچ ہوتا ہے ۔ گوگل میں اس وقت تک ڈیٹا بیک کےلیے دو آپشن ہی ہیں۔ اوریجنل کوالٹی میں ڈیٹا بیک لینے سے صارف کے کوٹے کی 15 جی بی سٹوریج استعمال ہوتی ہے جبکہ گوگل کی ہائی کوالٹی سٹوریج آپشن کو استعمال کرنے سے لامحدود سٹوریج دستیاب ہوتی ہے۔گوگل اب ایک تیسرے سٹوریج آپشن ”ایکسپریس“ پر بھی کام کر  رہا ہے۔
اس سٹوریج آپشن میں تصویر کا سائز کم ہو کر صرف 3MP رہ جاتا ہےا ور ویڈیو ایس ڈی کوالٹی میں بدل جاتی ہے۔ایک نئی اپ ڈیٹ سے گوگل فوٹوز صارفین ایپلی کیشن کے استعمال کے لیے ڈیٹا کی حد کا تعین بھی کر سکتے ہیں۔ یہ حد 5 ایم بی، 10 ایم بی، 30 ایم بی اور لامحدود ہے۔
ایکسپریس کا آپشن بیک اپ سیٹنگز میں دستیاب ہوگا۔ فی الحال یہ فیچر مخصوص اور محدود صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 3 دسمبر 2018

Share On Whatsapp