Korean network makes first consumer 5G video call using a Samsung phone

کورین نیٹ ورک کی سام سنگ کے فون کو استعمال کرتے ہوئے پہلی کنزیومر 5Gویڈیو کال

لگتا ہے کہ کمرشل  5G  کا دور شروع ہونے ہی والا ہے۔ جنوبی کوریا کے لوگوں کے لیے تو یہ شروع ہو چکا ہے۔ کوریا ہیرالڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق  کورین نیٹ ورک پروائیڈر ایس کے ٹیلی کام نے دنیا کی پہلی کمرشل 5G  ویڈیو کال کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق  کمپنی کے سی ای او پرک جنگ ہو نے یہ ویڈیو کال اپنے سؤل میں موجود سٹاف منیجر کو کی۔ اس کال کو ممکن بنانے کے لیے سام سنگ کے 5G  فون کا پروٹو ٹائپ استعمال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ کال ایل ٹی ای کے مقابلے میں زیادہ بہتر کوالٹی  کی تھی۔

سام سنگ موبائل ہیڈ  ڈی جے کوہ کا کہنا ہے کہ کمپنی ٹیلی کام سروسز کے ساتھ کمرشل 5G  سروسز فراہم کرنے کے لیے کام کر  رہی  ہے۔سام سنگ 5G  ٹیکنالوجی سے لیس پہلا فون اگلے سال جاری کرے گا۔
ایس کے ٹیلی کام  کے علاوہ دوسرے نیٹ ورک جیسے KT اور LG Uplus نے جنوبی کوریا میں کمرشل 5G نیٹ ورکس لانچ کر دئیے ہیں۔ کاروباری اداروں کے لیے تو یہ سہولت ابھی سے دستیاب ہے لیکن عوام کے لیے اسے مارچ 2019 میں جاری کیا جائے گا۔
بہت سی کمپنیاں جیسے ایل جی اور ون پلس بھی اگلے سال 5G سمارٹ فونز لانچ کریں گی۔ شومی کے می مکس 3 کا 5G ورژن یورپ میں اگلے سال پیش کیا جائے گا۔
اوپو نے بھی اعلان کیا ہے کہ انہوں آر 15 پرو کے ایک ماڈل سے 5G نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے ملٹی پارٹی کال کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔تاہم یہ کال کمرشل کی بجائے ٹیسٹ نیٹ ورک پر کی گئی تھیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 3 دسمبر 2018

Share On Whatsapp