WhatsApp’s first ever TV commercial warns against fake news in India

جعلی خبروں کے خلاف وٹس ایپ کی پہلی ٹی وی کمرشل

بھارت میں وٹس ایپ پر جعلی خبروں کے کنٹرول کرنے کے حوالے سے کافی تنقید ہوتی ہے۔ جعلی خبروں کی  وجہ سے بہت سے شہری ہجوم کے  ہاتھوں  جان گنوا چکے ہیں۔ جعلی خبروں سے نپٹنے کے لیے  وٹس ایپ نے پہلی بار تین  ٹی وی کمرشل جاری کی ہے۔  ان ٹی وی کمرشلز میں وٹس ایپ نے  جعلی خبروں کے مسئلے کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔
60 سیکنڈ کی Share joy, not rumors عنوان سے کمرشل کو ٹی وی، فیس بک اور یوٹیوب پر 10 زبانوں میں جاری کیا گیا ہے۔
اس ٹی وی کمرشل میں جعلی خبروں کے وٹس ایپ گروپ میں پھیلانےسے روکا گیا ہے۔ فیس بک کی ملکیتی وٹس ایپ نے یہ اقدام راجھستان اور تلگانہ کے ریاستی الیکشن سے پہلے اٹھایا ہے۔
جعلی خبروں کے پھیلاؤ کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کے بعد بھارتی حکومت نے وٹس ایپ پر ملک میں دفتر قائم کرنے اور جعلی خبروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کا کہا تھا۔
اس پر فیس بک نے ستمبرمیں بھارتی میں شکایات کے ازالے کے لیے آفیسر تعینات کیا تھا۔ پچھلے ماہ وہاں کنٹری ہیڈ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔
جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے ہی وٹس ایپ نے میسج فارورڈ کرنے کی حد لاگو کر دی ہے۔ آف لائن اقدامات کرتے ہوئے کمپنی اخبارات، ریڈیو اور تھیٹروں میں بھی اشتہارات دے رہی ہے۔
[short][show_tech_video 360][/short]

تاریخ اشاعت : پیر 3 دسمبر 2018

Share On Whatsapp