Microsoft's foldable smartphone Andromeda to come in 2019

مائیکروسافٹ کا فولڈ ایبل سمارٹ فون اینڈرومیڈا 2019 میں متعارف کرایا جائے گا

مائیکروسافٹ بھی ایک فولڈ ایبل سمارٹ فون پر کام کر رہا ہے۔ اینڈرومیڈا نامی اس فون کے بارے میں چند ماہ پہلے ہی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔ مائیکروسافٹ کی یہ نئی اختراع 2019 میں منظر عام پر آئے گی۔اینڈرومیڈا کے بارے  میں ایک کتاب Beneath a Surface سے پتا چلا تھا۔ اس کتاب میں ایک ٹیبلٹ کے بارے میں بتایا گیا ہے ، جسے فولڈ کیا جائے تو وہ سمارٹ فون بن جاتا ہے۔
مائیکروسافٹ اس فون میں ونڈوز فون او ایس تو انسٹال نہیں کرے گا کیونکہ اسے کچھ دن پہلے ہی ختم کر دیا گیا ہے۔ اس کی بجائے مائیکروسافٹ اس میں چند چھوٹی تبدیلیوں کے ساتھ مکمل ونڈوز انسٹال کرے گا۔
اس کتاب میں چند دوسری ڈیوائسز کا بھی ذکر ہے، جنہیں مائیکروسافٹ 2019 میں لانچ کرے گا۔ لانچ ہونے والی دوسری ڈیوائسز میں نیا ایکس باکس ون کنسول، اے ایم ڈی چپس کےساتھ سرفس لیپ ٹاپس اور نئے ڈیزائن کے ساتھ سرفس سٹوڈیو شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 1 دسمبر 2018

Share On Whatsapp