Some companies are considering ditching WiFi for private 5G

کچھ کمپنیاں ڈیوائسز سے وائی فائی آپشن ختم کر کے پرائیویٹ 5G متعارف کرانے پر غور کر رہی ہیں

بلاشبہ اس وقت وائی فائی عام لوگوں کے لیے تیز ترین انٹرنیٹ تک رسائی کا بہترین ذریعہ ہے لیکن بعض اوقات یہ بھی  ناقابل اعتماد اور محدود علاقے تک دستیابی کی وجہ سے سردرد بن جاتا ہے۔ اسی وجہ سے بہت سی کمپنیاں  اپنی ڈیوائسز اور ملازمین کو کنکٹڈ رکھنے کے لے ایک نئے آپشن 5G پر غور کر رہی ہیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق دنیا کے 33 ممالک میں  موبائل انٹرنیٹ ، وائی فائی کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتار ہے(تفصیلات اس صفحے پر
5G کی آمد کے بعد تو یہ رفتار مزید بڑھ جائے گی۔ اسی وجہ سے بہت سی کمپنیاں سوچ رہی ہیں کہ وہ وائی فائی آپشن کو ختم کر کے پرائیویٹ 5G نیٹ ورک قائم کریں۔
ایم آئی ٹی  ٹیکنالوجی ریویو کے مطابق آڈی ان کمپنیوں میں شامل ہے جو  اس گرما میں اپنے روبوٹس کے لیے پرائیویٹ 5G کنکشن قائم کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ اگر اس کے تجربات کامیاب ہوئے تو آڈی وائی فائی کو مکمل طور پر 5G سے بدل دے گی۔
بہت سی کارساز کمپنیاں، آئل گیس اور کیمیکل کمپنیاں اور بندرگاہیں 5G  کے استعمال میں دلچسپی لے رہی ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق جرمن کمپنیاں اس حوالے سے خاص طور پر پرجوش ہیں۔
پرائیویٹ 5G نیٹ ورکس آنے کے بعد اس طرح کے نیٹ ورکس قائم کرنے اور آلات بنانے والی کمپنیوں کا کام کافی بڑھ جائے گا۔ ایک تحقیقی کمپنی کے تخمینے کے مطابق دس سال میں یہ مارکیٹ 356 ارب ڈالر کی ہوگی۔ اس حوالے سے چھوٹی اور بڑی کمپنیوں کو جو مشکل پیش آ سکتی ہے وہ وائرلیس سپکٹرم کا حصول ہوگا۔ تاہم ایک بار کمپنیاں اپنے آلات لگا کر سپکٹرم تک رسائی حاصل کر لیں گی، پھر وہ اپنے نیٹ ورکس قائم کر سکیں گی چاہے اس علاقے میں موبائل فونز آپریٹرز 5G پر منتقل نہ ہوئے ہوں۔
امریکی آپریٹرز نے امریکا میں 5Gنیٹ ورکس کی تنصیب شروع کر دی ہے۔ توقع ہے کہ یہ 2020ء میں سب کے لیے دستیاب ہونگے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 1 دسمبر 2018

Share On Whatsapp