The first 8K satellite TV broadcasts launched today in Japan

جاپان میں دنیا کے پہلے 8K سیٹلائٹ ٹی وی نے اپنی نشریات شروع کر دیں

جاپان میں 1 دسمبر کو صبح دس بجے   جاپانی ٹی وی نیٹ ورک نے سیٹلائٹ کے ذریعے 4K اور 8K چینلز کی نشریات شروع کی ہیں۔ این ایچ کے کئی سالوں  کے تجربات کے بعد بھی 22.2 چینل ساؤنڈ کے ساتھ 8K میں بہت محدود مواد پیش کر سکا ہے۔اس کی ٹی وی گائیڈ میں پہلی فلم 2001: A Space Odyssey درج کی گئی ہے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق وارنر بردرز نے فلم کے اصل 70 ایم ایم نیگیٹیوزکو براڈکاسٹ کی ضروریات کےمطابق دوبارہ سکین کیا ہے۔
اگرچہ 8K ٹی وی کی نشریات تو شروع ہو چکی ہیں لیکن اس وقت کسی کے پاس 8K ڈسپلے نہیں ہے۔
اس کی نشریات دیکھنے کےلیے صارفین کو خصوصی ریسیور اور اینٹینا کی ضرورت پڑتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق شارپ نے پچھلے ماہ بلٹ ان ٹیونر کے ساتھ اپنا پہلا سپر ہائی ویژن ریڈی ٹی وی فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ اس ٹی وی کی قیمت 6600 ڈالر ہے۔  ابھی HDMI 2.1 کو ان میں سے کسی ٹی وی میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے باکس سے ٹی وی تک سگنل  حاصل کرنے کے لیے 4 ایچ ڈی ایم آئی کیبلز کی ضرورت پڑتی ہے۔
پہلا 8K ٹی وی چینل شروع ہونے کے بعد امید ہے کہ اگلے مہینے کنزیومر الیکٹرونکس شو میں ہائی ریزولوشن کے حامل کئی ٹی وی لانچ کیے جائیں گے۔
[short][show_tech_video 359][/short]

تاریخ اشاعت : ہفتہ 1 دسمبر 2018

Share On Whatsapp