Oppo plans to showcase its foldable smartphone next February

اوپو فروری میں فولڈایبل سمارٹ فون متعارف کرائے گا

اوپو کا کہنا ہے کہ وہ فروری 2019ء میں ہونے والی  موبائل ورلڈ کانگرس میں   اپنا فولڈ ایبل سمارٹ فون متعارف کرائیں گے۔
جون میں ایک چینی نیوز ویب سائٹ نے رپورٹ دی تھی کہ اوپو نے فولڈ ایبل سمارٹ فون کے ڈیزائن کے کئی حقوق ملکیت حاصل کیے ہیں۔ ان میں سے ایک ڈائزائن ایسا تھا، جس میں فون کھولنے پر اس کا سائز اصل ڈسپلے سے تین گنا زیادہ ہو جاتا تھا۔
فولڈ ایبل سمارٹ فون کے میدان میں اب اوپو اکیلا نہیں۔
اپریل میں خبر آئی تھی کہ سام سنگ Infinity Flex ڈسپلے کے ساتھ اپنا گلیکسی ایف سمارٹ فون اگلے مارچ میں 1770 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کرے گا۔
اسی طرح ہواوے کے سی ای او رچرڈ یو نے پچھلے ماہ تصدیق کی تھی کہ کمپنی ایک فولڈ ایبل فون پر کام کر رہی ہے جو 2019ء میں لانچ کیا جائےگا۔
شومی اور لینوو بھی فولڈ ایبل سمارٹ فونز کے میدان میں ہیں۔ دونوں تقریباً ایک سے ڈیزائن کے فولڈ ایبل سمارٹ فون کے تجربات کر رہے ہیں۔ ایپل نے بھی ایک فولڈ ایبل الیکٹرونکس ڈیوائس کے حقوق ملکیت حاصل کیے ہیں۔
ویوو، ون پلس، رئیل می اور اوپو چونکہ ایک ہی کمپنی کی ملکیت ہیں، اس لیے ان کے سمارٹ فونز کے فیچر بھی ایک جیسے ہوتے ہیں۔ مستقبل میں ان سب برانڈز کے فولڈ ایبل سمارٹ فونز بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 29 نومبر 2018

Share On Whatsapp