New Zealand rejects usage of Huawei 5G equipment over security concerns

نیوزی لینڈ نے سیکورٹی پر تحفطات کی وجہ سے ہواوے کے 5G آلات استعمال کرنے سے انکار کر دیا

تین ماہ پہلے آسٹریلیا نے ملک میں ہواوے کے 5G نیٹ ورک   قائم کرنے پر پابندی  لگائی تھی، اب نیوزی لینڈ نے بھی ہواوے کے ساتھ یہی سلوک کیا ہے۔نیوزی لینڈ کی انٹیلی جنس ایجنسی نے قومی سلامتی کی وجہ سے  سپارک کو  ملک میں ہواوے کے 5G آلات استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔
سپارک نیوزی لینڈ کے بڑے موبائل کیرئیرز میں سے ایک ہے۔سپارک  نے ہی ملک میں پہلا 5G نیٹ ورک قائم کرنے کی درخواست دی تھی۔ گورنمنٹ کمیونی کیشن سیکورٹی بیورو ڈائریکٹر جنرل اینڈریو ہیمپٹن  نے  اسے سیکورٹی کے لیےخطرہ قرار دیا ہے۔

ہواوے نے وزارت خارجہ کے  ترجمان، جینگ شوانگ، کے ساتھ  نیوزی لینڈ  کے حکام سے  کہا ہے کہ کمپنی  دنیا کے 20 سے زیادہ ممالک میں 5G نیٹ ورک قائم کر رہی ہے، اس لیے اس حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
ہواوے نے نیوزی لینڈ میں 4Gنیٹ ورک قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ہواوے نیوزی لینڈ میں 400 ملین نیوزی لینڈ ڈالر یا 270 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔
انٹیلی سروسز کے وزیر اینڈریو لٹل نے کہا ہے کہ 5G نیٹ ورکس اور روایتی 3G اور 4G نیٹ ورکس میں کنفگریشن کا  فرق ہوتا ہے۔ نئی ٹیکنالوجی سے نئے نیٹ ورک کے ہر حصے تک رسائی حاصل کی جا سکے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 29 نومبر 2018

Share On Whatsapp