Oppo R19 to be the first smartphone using MediaTek's upcoming Helio P80 chipset

اوپو آر 19 میڈیا ٹیک کے نئے ہیلیو پی 80 چپ سیٹ کو استعمال کرنے والا پہلا فون ہوگا

میڈیا ٹیک ایک نئے اور بہتر چپ سیٹ پر کام کر رہا ہے۔مکمل ہونے پرا سے ہیلیو پی 80 کے نام سے جاری کیا جائے گا۔ اس چپ سیٹ کی خاص بات اس  کی زبردست اے آئی پرفارمنس ہے۔ ہیلیو پی 80  سنیپ ڈریگن 8150 کے بعد دوسرا  بہترین چپ سیٹ سمجھا جا رہا ہے۔سنیپ ڈریگن 8150 کو2019ء میں فلیگ  شپ ڈیوائسز کے لیے جاری کیا جائے گا۔
ایک نئی رپورٹ کے مطابق آر 17 کا جانشین آر 19 وہ پہلا سمارٹ فون ہوگا، جس میں ہیلیو پی 80 شامل کیا جائے گا۔ آر 17 میں اوپو نے سنیپ ڈریگن 670 چپ سیٹ شامل کیا تھا۔ اس سے پہلے اوپو نے آر 15 میں ہیلیو پی 60 شامل کیا تھا۔
پی 80 کو ٹی ایس ایم سی کے 12 این ایم پروسس پر بنایا گیا ہے۔اس میں اے آر ایم کورز کے ساتھ اوکٹا کور سی پی یو اور اپ گریڈڈ جی پی یو ہوگا۔ پی 80 میڈیا ٹیک کی جانب سے 2019ء کی پہلی ششماہی  کی پریمیئر پراڈکٹ ہوگی۔ اس لیے یہ دوسری ڈیوائسز میں بھی نظر آ سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 28 نومبر 2018

Share On Whatsapp