Luxury resort bans gadgets at swimming pool to create guest 'haven'

پُر تعیش تفریح گاہ کی انتظامیہ نے سوئمنگ پول پر الیکٹرونکس آلات استعمال پر پابندی لگا دی

کبھی کبھار ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم اپنے موبائل یا لیپ ٹاپس کو کنٹرول نہیں کر رہے بلکہ یہ ہمیں کنٹرول کر رہے ہیں۔ چھٹیوں کے دوران بھی  موبائل فونز  کی وجہ سے  سکون میسر نہیں آتا۔اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے بالی، انڈونیشیا کی ایک پرتعیش تفریح گاہ  کی  انتظامیہ نے سوئمنگ پول پر الیکٹرونکس ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ایانا ریزورٹ اینڈ سپا کی انتظامیہ نے  ایک مہم شروع کی ہے۔
اس مہم کے تحت  انتظامیہ لوگوں کو تفریح گاہ میں  موبائل اور دیگر  الیکٹرونکس ڈیوائسز استعمال نہ کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ تفریح گاہ میں ریور پول (تصویر اوپر) پر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک الیکٹرونکس آلات استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ انتظامیہ اپنے مہمانوں کو الیکٹرونکس حفاظت سے رکھنے کے لیے لاکر کی سہولت بھی دیتی ہے۔
اس تفریح گاہ میں مہمانوں کو الیکٹرونکس ڈیوائسز سے جان چھڑانے پر خصوصی مشروبات پیش کیے جاتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 28 نومبر 2018

Share On Whatsapp