Microsoft briefly toppled Apple as the most valuable company in the world

مائیکروسافٹ نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کچھ دیر کے لیے دنیا کی سب سے بیش قیمت کمپنی بن گئی

بہت سالوں بعد  مائیکروسافٹ   نے ایپل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی بیش قیمت کمپنی کا اعزاز حاصل کر لیا  ہے تاہم یہ اعزاز زیادہ تر تک مائیکروسافٹ کے پاس نہیں رہا۔ دن کے اختتام پر ایپل پھر سے اپنے مقام پر واپس آگئی۔
کاروباری اوقات  کے اختتام پر ایپل کی مالیت 828.64 ارب ڈالر اور مائیکروسافٹ  822.90 ارب ڈالر  رہی۔ اس سے پہلے مائیکروسافٹ کی مالیت 812.93 ارب ڈالر اور ایپل کی مالیت 812.60 ارب ڈالر ہو گئی تھی۔

مائیکروسافٹ 2010 میں ایپل سے پیچھے آئی تھی۔  مائیکروسافٹ کو اس مقام تک پہنچنے میں 8 سال لگے۔اس کے برعکس   ایپل اس سال کے شروع میں دنیا کی پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی بن چکی تھی تاہم کچھ ہفتوں سے ایپل کی مالیت میں کافی کمی ہوئی ہے۔ایپل کی اس تنزلی میں اہم کردار نئے فلیگ شپ فونز کا توقعات کے مطابق فروخت نہ ہونا بھی ہے۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ ایپل کی مالیت 18 فیصد مزید گر سکتی ہے۔اس کا مطلب ہے کہ مائیکروسافٹ مستقبل میں ایک بار پھر ایپل پر برتری حاصل کر سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 27 نومبر 2018

Share On Whatsapp