Analysts predict the 5G Galaxy S10 will have 12GB of RAM, 1TB storage

سام سنگ گلیکسی ایس 10 کے 5G ورژن میں 12 جی بی ریم اور 1 ٹی بی سٹوریج ہو سکتی ہے

سام سنگ  گلیکسی ایس 10   کے 5G ورژن کے حوالے سے کئی خبریں سامنے آ ئی ہیں۔ جی ایف سیکورٹیز کے تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ  اس فون میں 12 جی بی ریم اور 1 ٹی بی سٹوریج ہو سکتی ہے۔ اس سے پہلے خبریں آئیں تھیں کہ اس فون  میں 6.7 انچ کی مہنگی سکرین ہوگی، اس کے بیک پر 4 اور فرنٹ پر 2 کیمرے ہونگے۔
پہلے افواہیں آئیں تھیں کہ ایس 10 میں 512 جی بی کی سٹوریج ہوگی۔ ہو سکتا ہے کہ 1 ٹی بی سٹوریج میں 512 جی بی فون کی سٹوریج اور 512 جی بی مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھائی گئی سٹوریج ہو۔
گلیکسی نوٹ 9 کی تشہیر بھی اسی طرح کی گئی تھی۔
فون میں 12 جی بی ریم کافی زیادہ لگتی ہے۔ اس وقت تک صرف 10 جی بی ریم تک کے فون کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن یہ ابھی مارکیٹ میں نہیں آئے۔
ہوسکتا ہے کہ Linux on DeX کے ساتھ Dex موڈ فون کو ڈیسک ٹاپ میں منتقل کر دے، اس طرح صارفین زیادہ ریم اور سٹوریج کو بہتر طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔
گلیکسی ایس 10 کے 5G ورژن کی سرامک بیک پر لگے 4 کیمروں میں سے ایک 3D Time of Flight  سنسر ہوگا۔

تاریخ اشاعت : منگل 27 نومبر 2018

Share On Whatsapp