Google Maps update adds support for hashtags in reviews

گوگل نے گوگل میپس ریویوزکے لیے ہیش ٹیگ سپورٹ متعارف کرا دی

گوگل اپنی گوگل میپس ایپلی کیشن کو صارفین کے لیے  آسان بنانا چاہتا ہے۔ گوگل نے جگہوں کی آسان تلاش کے لیے ایپ میں ایک نیا فیچر شامل کیا ہے۔اب صارفین ریویوز میں ہیش ٹیگ استعمال کر سکیں گے۔
یہ نیا فیچر اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے جاری کر دیا گیا ہے لیکن اسے ابھی گوگل میپس لوکل گائیڈز پروگرام کے شرکا کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ ان صارفین کو گوگل نے بتایا کہ وہ اپنے ریویوز میں ہیش ٹیگ، جیسے #familyfriendly، #wheelchairaccessible،  #datenight    وغیرہ، شامل کرسکتے ہیں۔
یہ ہیش ٹیگ نئے ریویوز میں ہی نہیں بلکہ پرانے ریویوز میں بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔
گوگل نے گوگل میپس کے لیے پہلے سے متعین ہیش ٹیگ متعارف نہیں کرائے۔ صارفین اپنی مرضی سے ہیش ٹیگ استعمال کر سکیں گے۔ مثال کے طور پر صارفین ریسٹورنٹ کے لیے #vegetarian، #steak، #greatdessert  اور دوسرے کاروبار کے لیے دوسرے مناسب ٹیگز استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ گوگل اس فیچر کو آئی او ایس صارفین کے لیے کب جاری کرے گا۔

تاریخ اشاعت : منگل 27 نومبر 2018

Share On Whatsapp