Facebook Messenger bug annoys users by resurfacing old chats

فیس بک میسنجر کی خرابی ، صارفین کو پرانے میسیجز نظر آنے لگے

حالیہ دنوں میں فیس بک میسنجر صارفین  کو پرانے چیٹ میسج دکھا رہا ہے۔ اس خرابی کی وجہ سے صارفین کو  چیٹ لسٹ میں  سب سے اوپر  اپنے سالوں پرانے پیغامات  بھی بغیر پڑھے گئے پیغامات کے طور پر نظر آ رہے ہیں۔  پرانے پیغامات دیکھ کر صارفین کو اچھی خاصی کوفت ہو رہی ہے۔
صارفین سالوں پہلے کی بھولے ہوئے پیغامات دیکھ کر ہی پریشان نہیں بلکہ پریشانی کی اصل وجہ پرائیویسی کے خدشات بھی ہیں۔ دوسری طرف فیس بک کا کہنا ہے کہ صارفین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، میسنجر کا یہ برتاؤ سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کی وجہ سے سامنے آنے والے ایک بگ کی وجہ سے ہے۔

فیس بک کے ترجمان نے بتایا کہ کچھ لوگ اپنے پرانے میسیجز دیکھ رہے ہیں، فیس بک اس معاملے سے باخبر ہے اور اس کے حل کے لیے کام کر رہا ہے۔ فیس بک نے اس خرابی پر صارفین سےمعذرت بھی کی۔
اگر آپ کو بھی پچھلے دنوں اپنی پرانی چیٹ نئی کے طور پر نظر آئی ہے تو اب فکر کرنے کی ضرورت نہیں، فیس بک نے کافی حد تک یہ مسئلہ حل کر دیا ہے لیکن کچھ صارفین نے اپنے طور پر اس مسئلے کو چیٹ ڈیلیٹ کر کے بھی حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 27 نومبر 2018

Share On Whatsapp