Mobile internet is faster than WiFi in 33 countries

دنیا کے 33 ممالک میں موبائل انٹرنیٹ، وائی فائی سے زیادہ تیز رفتار ہے

اکثر صارفین کی کوشش ہوتی ہے کہ بہتر براؤزنگ  اور ویڈیو سٹریمنگ کےلیے موبائل انٹر نیٹ کی بجائے وائی فائی کو استعمال کیا جائے۔ بہت سے ممالک میں صارفین کو مفت انٹرنیٹ کی فراہمی کے  لیے وائی فائی ہاٹ سپاٹس موجود ہوتے ہیں لیکن کچھ ممالک میں صارفین کے لیے وائی  فائی  سے انٹرنیٹ تک رسائی زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے۔
اوپن سگنل کی ایک  تحقیق(یہاں کلک کریں)  سے پتا چلا ہے کہ دنیا کے 33 ممالک میں موبائل  انٹرنیٹ  وائی فائی کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتار ہے۔
ان 33 ممالک میں افریقا، یورپ، لاطینی امریکا اور مشرق وسطیٰ کے ممالک شامل ہیں۔ بہت سے ممالک، جیسے آسٹریلیا، عمان اور چیک ری پبلک میں   تو موبائل انترنیٹ  وائی فائی کے مقابلے میں 10Mbps سے بھی زیادہ تیزرفتار ہے۔ آسٹریا، ایران اور جنوبی افریقا میں بھی موبائل انٹرنیٹ وائی فائی کے مقابلے میں کئی ایم بی تیز رفتار ہے۔
بہت سے ممالک ایسے بھی ہیں جہاں سیلولر اور وائی فائی لنکس ایک سی رفتار فراہم کر رہے ہں۔

وائی فائی کا زیادہ فائدہ ان ممالک میں ہے جہاں گھریلو براڈ بینڈ بہت تیز رفتار ہیں۔ ان ممالک میں ہانگ کانگ، سنگا پور، جنوبی کوریا اور امریکا شامل ہیں تاہم ایل ٹی ای بہت سے علاقوں میں بہتر ڈاؤن لوڈ سپیڈ مہیا کرتا ہے۔ لبنان کے کچھ علاقوں میں موبائل ڈاون لوڈ سپیڈ وائی فائی کے مقابلے میں 25Mbps زیادہ ہے۔
صارفین اور موبائل بنانے والی کمپنیاں سب کا ہی خیال ہے کہ وائی فائی موبائل انٹرنیٹ سے بہتر ہوتا ہے لیکن تحقیق کے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ صارفین اور موبائل بنانے والی کمپنیوں کو اس حوالے سے دوبارہ سوچنا چاہیے

تاریخ اشاعت : پیر 26 نومبر 2018

Share On Whatsapp